نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جولائی, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ہلاکو خان کی عبرت ناک موت کا واقعہ

ہلاکو خان کا عبرت ناک انجام ہلاکو خان کو دنیا کا ظالم اور وحشی انسان سمجھا جاتا ہے ۔یہ ظالم صفت انسان اپنے گھوڑے پر غرور و تکبر اور شان سے بیٹھا تھا ۔اس کے پیچھے اس کی فوج کھڑی تھی ۔اس کا گھوڑا سب سے آگے تھا باقی گھوڑے اس کے پیچھے کھڑے تھے ۔ہلاکو خان کے سامنے قیدیوں کی تین قطاریں تھی جو سارے کے سارے مسلمان تھے ۔اج ان کو ہلاکو خان نے قتل کروانا تھا اور ان کو مرتے ہوے دیکھنا چاہتا تھا ۔اس نے ان سب کے سر قلم کرنے کا حکم دے دیا ۔ ہلاکو خان کے حکم کے بعد جلاد نے عمل کرنا شروع کر دیا لوگوں کے سر قلم کرنے لگا پہلی قطار میں پہلے مسلمان کی گردن کٹی پھر دوسرے کی گردن ۔دیکھتے دیکھتے سب کی گردنیں نیچے گرنے لگی ۔پہلی قطار میں ایک مسلمان قیدی بھی تھا جو بہت بوڑھا تھا اور اس کے گھر میں اور کوئی کمانے والا نہ تھا یعنی وہ اپنے گھر کا واحد کفیل تھا جب اس نے دیکھا کے پہلی قطار میں سب کی گردنیں کٹنے لگی ہیں تو وہ موت کے خوف سے دوسری قطار میں چلا گیا ۔ہلاکو خان اپنے گھوڑے پر بیٹھ کر سب کو مرتے ہوے دیکھ رہا تھا ارو اس کے چہرے پر خوشی کے تاثرات نمایاں تھے ۔اس نے اس مسلمان بوڑھے قیدی کو دوسری قطار میں جا...

انٹرنیٹ کی ایجاد کب اور کیسے ہوئی ؟

انٹر نیٹ کی ایجاد کب اور کیسے ہوئی ؟ انٹرنیٹ دنیا کی حیرت انگیز ایجاد ہے ۔صرف کچھ بٹن دباتے ہی ہمارے سامنے پلک جھپکتے ہی معلومات کا سمندر آجاتا ہے ۔کیا آپ نے کبھی سوچا ہے یہ انٹرنیٹ ہے کیا ؟ اور کام کیسے کرتا ہے ؟آج اکیسویں صدی ٹیکنالوجی سے گھری ہوئی ہے ۔آج کے دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔انٹرنیٹ کی وجہ سے پوری دنیا ایک دوسرے کے قریب آگئی ہے جس کی وجہ سے دنیا کو گلوبل ولیج کہا جاتا ہے ۔انٹرنیٹ کی وجہ سے ہماری نظر ہر قسم کی معلومات پر ہے اور کوئی بھی چیز ہماری پہنچ سے دور نہیں ہے ۔انٹرنیٹ کی وجہ سے ہم اپنے سے بہت دور اپنے پیاروں سے بات چیت کرسکتے ہیں یہاں تک کہ انٹرنیٹ پر ویڈیو کالنگ کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ۔انٹرنیٹ کے سوشل سائٹ پر ہم تصاویر ایک دوسروں کو بھج سکتے ہیں ۔ انٹرنیٹ پر فلمیں اور گانے دیکھ اور ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔ہر ملک کی خبریں پڑھ اور دیکھ سکتے ہیں ۔انٹرنیٹ پر گھر بیٹھ کر آن لائن شوپنگ کی جاسکتی ہے ،ٹکٹس بک کرائی جاسکتی ہیں اور گھر بیٹھے کھانا تک بھی آرڈر کیا جاسکتا ہے ۔اب انٹرنیٹ تعلیم کا بھی ایک اہم سورس بن چکا ہے ۔ طالب علم اپنی مرضی کی کو...

وائرس کے خلاف لڑنے والا جسم کے مدافعتی نظام کو کیسے مظبوط بنایا جائے؟ مفید غذائیں

مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار غذائیں  کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور تیزی سے مزید پھلتا جارہا ہے ۔اس سے محفوظ رہنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ احتیاط کی جائے اور اس کے زوردار اثر کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنایا جائے ۔کیوں کہ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کورونا وائرس میں مرنے کی شرح نوجوانوں کی نسبت پکی عمر کے لوگوں میں زیادہ ہے ۔لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ کورونا وائرس کا اثر نوجوانوں پر نہیں ہوتا ۔اگر آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہے تو کورونا وائرس آپ پر آسانی سے اثرانداز ہوسکتا ہے ۔مضبوط مدافعتی نظام کورونا کے انفیکشن کا اثر کم کرنے میں بہت حد تک مدد کرسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ نزلہ زکام، فلو اور دیگر امراض کی روک تھام بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم احتیاط کے ساتھ ساتھ اپنے مدافعتی نظام پر خاص توجہ دیں ۔مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کچھ قدرتی غذائیں پیش کی جارہی ہیں۔ ترش پھل مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے وٹامن سی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ وٹامن سی خون کے سفید خلیات بننے کی شرح بڑھاتا ہے جو انفیکشن میں لڑنے می...

کائنات کے ایسے دلچسپ راز جس سے آپ ناواقف ہیں

کائنات کے بارے میں 10 ایسے راز جو شاید آپ نہیں جانتے ہونگے کائنات ایک بڑے دھماکے سے وجود میں آئی جسے بگ بینگ کہتے ہیں ۔کائنات کا نام سنتے ہی ہمارے دلوں میں اس سے متعلق سوالات پیدا ہوجاتے ہیں کہ کائنات بنی کسی ہو گی ؟ اگر آپ کائنات کے وجود میں آنے کے بارے میں جانتے بھی ہیں تو آج جو راز کائنات کے بارے میں بتائے جارہے ہیں ہوسکتا ہے آپ ان رازوں سے ناواقف ہوں کائنات میں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو عقل انسانی کو دنگ کردیتے ہیں ۔ان کچھ رازوں کو بیاں کیا جارہا ہے ۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک سیارہ دریافت کیا ہے جس کا نام 55 کیسری ای بتایا گیا ہے ۔55 کیسری ای سیارہ ہماری زمین سے تین گنا بڑا ہے ۔55 کیسری ای سیارہ کے بارے میں حیرت انگیز بات یہ ہے یہ سیارہ ملکل طور پر ہیروں سے بنا ہوا ہے ۔اس سیارہ کے اتنے ہیرے ہیں کہ یہ زمیں پر ہر کسی کو مالدار بنا سکتا ہے مگر دقت یہ ہے کہ اس سیارہ پر جانا اس وقت ہمارے بس میں نہیں ہے ۔ یہ بات تو ہمیں معلوم ہے کہ آج کائنات مسلسل پھیلتی جارہی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کائنات میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو حرکت نہ کررہی ہو ۔زمین سورج کے گرد چکر لگارہی ہ...