نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

Science &Tech لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

انٹرنیٹ کی ایجاد کب اور کیسے ہوئی ؟

انٹر نیٹ کی ایجاد کب اور کیسے ہوئی ؟ انٹرنیٹ دنیا کی حیرت انگیز ایجاد ہے ۔صرف کچھ بٹن دباتے ہی ہمارے سامنے پلک جھپکتے ہی معلومات کا سمندر آجاتا ہے ۔کیا آپ نے کبھی سوچا ہے یہ انٹرنیٹ ہے کیا ؟ اور کام کیسے کرتا ہے ؟آج اکیسویں صدی ٹیکنالوجی سے گھری ہوئی ہے ۔آج کے دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔انٹرنیٹ کی وجہ سے پوری دنیا ایک دوسرے کے قریب آگئی ہے جس کی وجہ سے دنیا کو گلوبل ولیج کہا جاتا ہے ۔انٹرنیٹ کی وجہ سے ہماری نظر ہر قسم کی معلومات پر ہے اور کوئی بھی چیز ہماری پہنچ سے دور نہیں ہے ۔انٹرنیٹ کی وجہ سے ہم اپنے سے بہت دور اپنے پیاروں سے بات چیت کرسکتے ہیں یہاں تک کہ انٹرنیٹ پر ویڈیو کالنگ کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ۔انٹرنیٹ کے سوشل سائٹ پر ہم تصاویر ایک دوسروں کو بھج سکتے ہیں ۔ انٹرنیٹ پر فلمیں اور گانے دیکھ اور ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔ہر ملک کی خبریں پڑھ اور دیکھ سکتے ہیں ۔انٹرنیٹ پر گھر بیٹھ کر آن لائن شوپنگ کی جاسکتی ہے ،ٹکٹس بک کرائی جاسکتی ہیں اور گھر بیٹھے کھانا تک بھی آرڈر کیا جاسکتا ہے ۔اب انٹرنیٹ تعلیم کا بھی ایک اہم سورس بن چکا ہے ۔ طالب علم اپنی مرضی کی کو...

کائنات کے ایسے دلچسپ راز جس سے آپ ناواقف ہیں

کائنات کے بارے میں 10 ایسے راز جو شاید آپ نہیں جانتے ہونگے کائنات ایک بڑے دھماکے سے وجود میں آئی جسے بگ بینگ کہتے ہیں ۔کائنات کا نام سنتے ہی ہمارے دلوں میں اس سے متعلق سوالات پیدا ہوجاتے ہیں کہ کائنات بنی کسی ہو گی ؟ اگر آپ کائنات کے وجود میں آنے کے بارے میں جانتے بھی ہیں تو آج جو راز کائنات کے بارے میں بتائے جارہے ہیں ہوسکتا ہے آپ ان رازوں سے ناواقف ہوں کائنات میں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو عقل انسانی کو دنگ کردیتے ہیں ۔ان کچھ رازوں کو بیاں کیا جارہا ہے ۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک سیارہ دریافت کیا ہے جس کا نام 55 کیسری ای بتایا گیا ہے ۔55 کیسری ای سیارہ ہماری زمین سے تین گنا بڑا ہے ۔55 کیسری ای سیارہ کے بارے میں حیرت انگیز بات یہ ہے یہ سیارہ ملکل طور پر ہیروں سے بنا ہوا ہے ۔اس سیارہ کے اتنے ہیرے ہیں کہ یہ زمیں پر ہر کسی کو مالدار بنا سکتا ہے مگر دقت یہ ہے کہ اس سیارہ پر جانا اس وقت ہمارے بس میں نہیں ہے ۔ یہ بات تو ہمیں معلوم ہے کہ آج کائنات مسلسل پھیلتی جارہی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کائنات میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو حرکت نہ کررہی ہو ۔زمین سورج کے گرد چکر لگارہی ہ...

قیامت کے بارے میں سائنس کیا کہتی ہے ؟

قیامت کا دن جدید سائنس کیا کہتی ہے ! ماہرین فلکیات یہ کہتے ہیں زمین کی طرح کائنات میں اور بہت سارے سیارے پائے جاتے ہیں ۔اس بات کو تو سائنس آج جان سکی ہے مگر یہ بات تو قرآن مجید نے ہمیں چودہ سو سال پہلے بتا دی تھی کہ اس زمین کی طرح اور بہت ساری زمین قائم ہیں ۔ہم قرآن کی کچھ آیات کو پیش کررہے ہیں جس میں زمین و آسمان کے بارے میں فرمایا گیا ہے ۔ قرآن مجید میں ہے۔ خدا وہی ہے جس نے سات آسمانوں کو پیدا کیا ہے اور اسی تعداد میں زمینیں بھی۔ (قرآن 65:12) ۔ ہماری اپنی کہکشاں جس کا نام ملکی وے ہے اس کے علاوہ دوسری تمام کہکشائیں بہت تیز رفتار میں ہماری کہکشاں سے دور جا رہی ہیں۔ اس بات کو سپیکٹروسکوپ نامی ایک آلے کے ذریعہ معلوم کیا گیا ۔سپیکڑوسکوپ میں ان دوسری کہکشاؤں سے آنے والی روشنی کے تجزیہ کیا جاتا ہے۔ جتنی ایک کہکشاں جتنی زیادہ دور ہے اس کی ہماری کہکشاں سے دور جانے کی رفتار بھی اتنی زیادہ ہے۔کہکشاؤں کی یہ رفتار کائنات کی توسیع کی وجہ سے ہے. آج سے پندرہ بیس ارب سال پہلے ایک زبردست دھماکہ ہوا جسے بگ بینگ کہتے ہیں جس کے نتیجہ میں کائنات قائم ہوئی اور اس وقت سے لے کر اب تک یہ کائنات پھیل رہی...

سورج پر کی جانے والی دلچسپ تحقیق

سورج کے حوالے سے سپینش ماہرین کی دلچسپ تحقیق سورج ہماری زمین پر تونائی کا ایک بہت بڑا اور اہم زریعہ ہے ۔جانداروں کے لیے سورج بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔پودوں کی نشونما سورج کی روشنی میں ہوتی ہے۔ہماری زندگی کی بقاء سورج سے ہی ممکن ہے ۔سورج کی ساخت پر بہت ساری تحقیق کی گئی اور کئی جاری ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کے ہو سکتا ہے کے سورج ایک چھوٹی کہکشاں کے یعنی ہماری کہکشاں یعنی ملکی وے سے گزرنے کے بعد وجود میں آیا ہے۔ ماہرین فلکیات کی رائے کے مطابق ایک چھوٹی کہکشاں جس کا نام سیگی ٹیڑئس ہے اربوں سال سے گردش کررہی ہے اور اپنی ملکی وے کہکشاں کے پاس سے گزرتی رہتی ہے ۔سیگی ٹیرئس کے پاس گزرنے کے عمل نے ملکی وے کہکشاں کے تشکیل کے عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔اب ماہرین کی رائے ہے کے ہمارا سورج بھی اسی چھوٹی سیگی ٹیرئس کہکشاں کی وجہ سے ہی پیدا ہوا ہے۔   سپین میں واقع کینیری کے جزائر میں فلکیات طب کے ادارے سے تعلق رکھنے والے ٹامس ریوز لارا اور ان کے کچھ دوستوں نے یہ دلچسپ تحقیق پیش کی ہے۔ ان لوگوں نے گایا خلائی نامی دوربین سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو استعمال کر کے ہمارے نظام شمسی کے آس پاس 6500 نوری...

نینو ٹیکنالوجی سے کیا مراد ہے ؟

نینو ٹیکنالوجی آج ہماری دنیا جدید سے جدید ہورہی ہے۔آج کے دور میں سائنس نے بہت ہی تیزی سے ترقی کی ہے اور ہماری زندگی کو آسان بنانے کے لیے نت نئی چیزیں متعارف کرائی ہیں۔سائنس اور ٹیکنالوجی کی ایک شاندار مثال کمپیوٹر ہے جس پر انسان گھر بیٹھ کر انٹرنیٹ کے زریعے ہزاروں سہولتیں استعمال کرتا ہے اور اسی کے زریعے چند سکینڈوں اور منٹوں میں بہت سارے کام آسانی سے ہوجاتے ہیں۔آج کے جدید دور میں نینو ٹیکنالوجی سب سے زیادہ مشہور ہونے والی ٹیکنالوجی ہے۔میاس ٹیکنالوجی نے چند برسوں میں جس تیز رفتار سے ترقی کی تھی اس کو دیکھ کر تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نینو ٹیکنالوجی کا مستقبل میں کیا مقام ہو گا ۔ مادے کی نینو اسکیل پر توڑ جوڑ کو نینو ٹیکنالوجی کہا جاتا ہے ۔نینو سے مراد چھوٹی چیزیں ہیں ۔ چھوٹی چیزوں سے مراد ایسی اشیا ہیں جو سوئی کی نوک سے بھی ایک ملین گنا چھوٹی ہوں۔اگر تین یا چار ایٹمز کو ایک لائن میں رکھ دیں اور ان لائن کی پمائش کریں تو ان کی لمبائی ایک میٹر کے ایک اربوں کا حصہ ہو گی۔اسے نینو میٹر کہا جاتا ہے۔اگر ایسی مادی اشیا کو بنایا جائے جن میں ایٹم کو اور خاص جگہ پر رکھ دیا جائے تو دراصل یہ ہی ...

وائی فائی کے بارے میں کچھ دلچسب و عجیب معلومات

وائی فائی ٹیکنالوجی کے بارے میں دلچسپ حقائق آج وائی فائی کے بارے میں کون نہیں جانتا۔ہر شخص وائی فائی کے بارے میں آگاہ ہے۔وائی فائی ایک حیرت انگیز ٹیکنالوجی ہے ۔وائی فائی کے زریعے ایک آلے سے دوسرے آلے میں ڈیٹا شیرنگ اور معلومات کا تبادلہ ریڈیائی لہروں کے زریعے ہوتا ہے۔ آج اکیسویں صدی کے جدید دور میں جہاں ہماری زندگی ہر طرح کی ٹیکنالوجی سے گھری ہوئی ہے وہیں وائی فائی کی سہولت بھی ہر جگہ میسر ہے۔وائی فائی کا استعمال آج بہت ہی عام ہوچکا ہے۔لوگ صبح اٹھنے کے بعد ناشتہ بعد میں کرتے ہیں اور وائی فائی پہلے استعمال کرتے ہیں۔سمارٹ فون اور اینڈرائڈ فون کے آنے کے بعد آج وائی فائی ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن گیا ہے۔آج وائی فائی کے بغیر زندگی کا گزارا بھی تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔وائی فائی کے بارے میں آپ کو آج کچھ دلچسپ حقائق بتاتا ہوں۔ وائی فائی کو بلاک کرنے والی چیزوں میں ایک چیز انسانی جسم ہے۔انسان کے جسم کا زیادہ تر حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ہمارا جسم وائی فائی کے سگنلز کو روک سکتا یا کم کرسکتا ہے اگر ہم کمپیوٹر اور اپنے وائی فائی کے راوٹر کے درمیان بیٹھ جائیں۔ہمارا جسم میں پانی کی وجہ سے سگ...

کائنات کیسے وجود میں آئی؟بگ بینگ تھیوری کیا ہے ؟

بگ بینگ سے کائنات کیسے وجود میں آئی؟ انسان وہ واحد مخلوق ہے جسے عقل اور سمجھ بوجھ جیسی نعمت حاصل ہے۔اس سوچنے کی صلاحیت نے انسان کو متجس بنایا ہے کے وہ ہر چیز کے بارے میں جان سکے۔انسان برسوں سے اس کوشیش میں لگا ہوا ہے کے اس کائنات کے بارے میں اور اپنے آس پاس کے ماحول کی کھوج لگا سکے اور ان رازوں سے پردہ اٹھا سکے جو آج تک پوشیدہ ہیں۔ان چیزوں کی چاہ نے انسان سے سر توڑ کوشیش کرائی یہاں تک کے آج انسان نہ صرف چاند تک پہنچ گیا بلکہ کروڑوں نوری سالوں کے فاصلے پر واقع کہکشاوں تک بھی رسائی حاصل کر لی ہے۔ انسان کے دماغ میں شروع سے بہت سوالات جنم لیتے رہے ہیں ان سوالات میں ایک سوال کائنات کی تخلیق کے بارے میں بھی ہے۔انسان نے کوشیش کی کے کائنات کے خفیہ رازوں کی جانا جاسکے۔بہت سے رازوں کو جان لیا گیا ہیں مگر ابھی بھی کچھ حقیقت کی کھوج جاری ہے۔ انسان کی کھوج ہزاروں سال سے جاری ہے اور نئی نئی دریافت ہوتی رہیں۔چار سو سال پہلے یورپ نے سائنس میں انقلاب برپا کیا جس کی وجہ سے انسان کے ہزاروں سال پہلے نظریے کو غلط قرار دیا گیا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سائنس میں بہت سے نئے اصول متعارف کرائے گے۔نت نئے اور...

آسمانی بجلی کیسے بنتی ہے اور کیوں گرتی ہے؟اس سےبچاؤ کیسے ممکن ہے؟

آسمانی بجلی کیسے بنتی ہے اور کیوں گرتی ہے؟ آسمانی بجلی کو ہم آئے دن دیکھتے رہتے ہیں۔آسمانی بجلی قدرت کا عجیب و غریب مظہر ہے جس کو دیکھ کر خوف بھی آتا ہے اور خدا کی تعریف بھی کرتے ہیں۔آسمانی بجلی کے بارے میں کچھ باتیں ایسی بھی ہیں جو شاید آپ نہیں جانتے ہوں۔ان میں سے ایک بات یہ ہے کے آسمانی بجلی کا ایک کڑاکا ہوا میں ہی 8 سے 20 ہزار درجے سینٹی گریڈ حرات پیدا کرتا ہے۔حرات کی اتنی مقدر سورج کی سطح پر پائی جانے والی حرات سے بھی کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔ بادلوں میں کیسے بجلی بنتی ہے؟ اونچے بادلوں کو کیومولونمبس بادل کہا جاتا ہے۔ان اونچے بادلوں میں آسمانی بجلی بنتی ہے۔آسمانی بجلی کو جو ہم دیکھتے ہیں وہ دراصل برق سکونی کی ایک مثال ہے۔برق سکونی کی ایک اور مثال پیش کرتا چلوں کے اگر اونی سویٹر یا بالوں سے پلاسٹک کا ایک ٹکڑا رگڑا جائے تو وہ دھاگے اور کاغذ کے ٹکڑوں کو اپنی جانب کشش کرتا ہے۔تو یہ برق سکونی یا اسٹیٹک الیکٹریسٹی کی ایک مثال ہے۔ جب بارش ہوتی ہے تو اس کے دوران پانی کے قطرے بادل کے اندر بہت سرد ہو برف کے ذرات میں بدل جاتے ہیں اور جب بارش برستی ہے تو بادل کے اوپر والے حصہ پر مثبت چارج...

دودھ سے دہی کیسے بنتی ہے؟فرمنٹیشن کیا ہے؟

فرمنٹیشن وہ عمل جس میں گلوکوز کی مکمل آکسیڈیشن ریڈکشن ہوتی ہے ۔ فرمنٹیشن کہلاتا ہے ۔ سیلولرریسپریشن میں گلوکوز کے مالیکیول کی آکسیڈیشن ریڈکشن ہوتی ہے اور ATP کی صورت میں توانائی پیدا ہوتی ہے۔ پاسچر انسان فرمنٹیشن کو صدیوں سے ایک کیمیائی عمل تصور کرتا تھا لیکن پاسچر نے 1857 ء میں بتایا کہ فرمنٹیشن کی تمام اقسام میں مائیکرو آرگنزمز کی سرگرمیاں نمایاں ہوتی ہیں ۔ پاسچر نے سائنس دانوں کو دکھایا اور قائل کیا کہ فرمنٹیشن کےدوران مائیکروآرگنزمز بھی نمو پاتے ہیں ۔ فرمنٹیشن کے دوران بنے والے پراڈکٹ کے حوالہ سے فرمنٹیشن کی کئی اقسام ہیں ۔ کاربوہائیڈریٹس کی فرمنٹیشن کاربو ہائیڈریس کی فرمنٹیشن کے ابتدائی مراحل ریسپریشن سے ملتے جلتے ہیں ۔ کاربوہائیڈریٹس کی فرمنٹیشن کی ابتداء گلائیکولائسز سے ہوتی ہے ۔ جس میں گلوکوز کو ایک مالیکیول ٹوٹ کر پائی روک ایسڈ کے دو مالیکیولز میں تبدیل ہوتا ہے مختلف آرگنزمز اگلے مراحل مختلف طریقوں سے سرانجام کراتے ہیں جس سے پائی روک ایسڈ سے مختلف طرح کے پراڈکٹس بنتے ہیں ۔ کاربوہائیڈریٹ کی فرمنٹیشن کی اقسام کاربوہائیڈریٹ کی فرمنٹیشن کی دو بنیادی اقسام ہیں ۔ج...

بائیو ٹیکنالوجی کیا ہے؟اس کی اہمیت کیا ہے؟

بائیو ٹیکنالوجی بائیو ٹیکنالوجی میں کارآمد پروڈکٹس کی تیاری یا خدمات کے حصول کے لیے جاندارں کو مختلف اعمال میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ پرانی ٹیکنالوجیز بائیو ٹیکنالوجی کی تعلیم بڑی پرانی ہے۔مثلا فرمنٹیشن ۔ ایسے اعمال جو جاندارں کی قدرتی صلاحیتوں پر مبنی ہیں قدیم بائیو ٹیکنالوجیز ہیں۔ کھیتی باڑی کرنا۔ بیجوں کو کاشت کرنا۔ جانوروں کی نسل کشی۔ پودوں کی کراس پولی نیشن ۔ جانوروں کی کراس بریڈنگ ۔ جدید بائیو ٹیکنالوجی جینیٹک انجینئرنگ جدید بائیوٹیکنالوی مانی جاتی ہے ۔ جینیٹک انجینئرنگ جانداروں کی خصوصیات تبدیل کرنے کے لیے جینیٹک میٹریل کو مصنوعی طریقے سے تیار کرنا DNA کو تبدیل کرنا ، اسے نکال دینا ، داخل کر دینا اور اس کی مرمت کرناجینیٹک انجینرنگ کہلاتا ہے ۔ جینیٹک انجینئرنگ کی تاریخ آغاز جینیٹک انجینئرنگ کے کام کا آغاز 1944 ء میں اس وقت ہوا جب ثابت کیا گیا کہ DNA وراثتی معلومات کا حامل ہوتا ہے ۔ DNA تیار کرنے والے اینزائمز علیحدہ کیے جاسکتے ہیں ، بعد میں DNA سیل سے باہر تیار کیے جا سکتے ہیں ۔ ڈی این اے کا کاٹا اور جوڑنا :سائنس دان 1970 ء کے عشرہ میں جانداروں کے DNA...

انسانی انکھ کی ساخت اور انکھ کی اقسام

بصارت   وہ حس جس کے ذریعے اردگرد کی اشیاء کو دیکھا جاتا ہے ، بصارت کہلاتی ہے ۔ یہ دیکھنے کاعمل اللہ تعالی کی عطا کردہ بہت بڑی نعمت آنکھ کے ذریعے ہوتا ہے ۔ انکھ کی ساخت آنکھ ایک گیند نما ساخت کا عضو ہے ، جس کے سامنے کا حصہ شفاف اور تھوڑا سا باہر کا ابھرا ہوتا ہے ۔ آنکھ کے اوپر پیوٹے ہوتے ہیں ، جو گندگی پونچھتے ہیں اور پانی کی کمی سے بچاتے ہیں ۔ آنکھ پر جو آنسو پھیلتے ہیں ان میں یکیٹریل انفیکشنز کے خلاف مادے ہوتے ہیں ۔ آنکھوں پر موجود پلکیں ان میں زارت کے داخلے کو روکتی ہیں ۔ انکھ کا سائز عموما آنکھ کا سائز ایک انچ یا 2.4 سینٹی میٹر سے کچھ کم ہوتا ہے ۔ آنکھ کا مقام آکھ ہڈیوں کے ایک گڑھا نما خانے میں محفوظ ہوتی ہے ۔ اس گڑھے کو آربٹ کہتے ہیں ۔ آربٹ آر بٹ جو ہڈیاں ہوتی ہیں ان میں کچھ تو برین کی حفاظت کا کام کرتی ہیں اور کچھ سے چہرے کا بالائی حصہ بنتا ہے آربٹ میں جو عضلات ہوتے ہیں ، وہ آنکھ کو گھومنے میں مدد دیتے ہیں ۔ آنکھ کی سپلائی کے لئے کچھ نروز اور بلڈ ویسلر بھی ہوتی ہیں ۔ آنکھ کے پردے آنکھ کی بیرونی اور اوپر نیچے کی جانب آنکھ کے پردوں کی حرکات سے آنکھ ر...

انسان کے کوارڈی نیشن سسٹم سے کیا مراد ہے؟اس کی اقسام

کوآرڈینیشن   ملٹی سیلولر جانداروں کے اجسام میں ٹشوز اور آرگنز جسم کی ضروریات کے مطابق مل کر بہت سے افعال اور سرگرمیاں سرانجام دیتے ہیں ۔ ان سرگرمیوں میں رہط ہوتا ہے ، اسے کوآرڈی نیشن کہتے ہیں ۔ اس سے جاندار اپنے اردگردکی دنیا میں ہونے والے واقعات پر ردعمل ادا کرنے کے بھی قابل بنتا ہے ۔ جب انسان کا جسم حرکت کرتا ہے تو مسلز مل کر کام کرتے ہیں ۔ جب کوئی کھلاڑی فٹ بال یا گیند کے پیچھے بھاگتا ہے تو اس کے بازوؤں اور ٹانگوں اور کمر کے سینکڑوں مسلز استعمال ہوتے ہیں ، جس میں نروس سسٹم آرگنز سے پیغامات لے کر مسلز میں کوآرڈی نیشن یعنی ربط قائم کرتا ہے ۔ اسی وجہ سے مسلز ٹھک ترتیب اور طاقت سے درست دورانیہ کے لیے سکڑتے ہیں اسی طرح سانس لینا اور ہارٹ بیٹ کی مقدار کا بڑھنا ، بلڈ پریشر کا ایڈجسٹ کیا جانا اور اور جسمانی حرارت کا خارج ہونا ۔ کوآرڈی نیشن میں جسم اکائی بن کر کام کرتا ہے اور مختلف آرگنز اور سسٹز کے درمیان ہم آہنگی ہوتی ہے۔ کوآرڈی نیشن کی اقسام  جانداروں کی کوآرڈی نیشن کی دو اقسام ہیں نروس کوآرڈی نیشن ( اس کا ذمہ دار نروس سسٹم ہے ) کیمیکل کوآرڈی نیشن ( اس کا ذمہ د...

ڈی این اے (DNA) اور کروموسومز سے کیا مراد ہے؟

جینیٹکس   یہ بائیو لوجی کی وہ شاخ ہے جس میں ہم والدین سے بچوں میں خصوصیات کے نقل ہونے کے بارے میں پڑھتے ہیں ، جینیٹکس کہلاتی ہے ۔ ٹریٹ جانداروں کی خصوصیات کوٹریٹ کہتے ہیں ۔ مثلا انسان کی رنگت ، آنکھوں کی رنگت انسان کا قد ، زہانت و غیر مختلف ٹریٹس ہیں ۔ جینز ڈی این اے کا ایساحصہ یعنی نیوکلیوٹائنڈ ز کی ترتیب جس کے پاس مخصوص پروٹین بنانے کے لیے ہدایات موجود ہوں ، جین کہلاتا ہے ۔ جینز جوڑوں کی صورت میں ہوتے ہیں ۔ جینز وراثت کی اکائیاں ہوتی ہیں جو DNA کی بنی ہوتی ہیں ۔ جینز کے پاس پروٹین کی تیاری کے لیے مخصوص ہدایات ہوتی ہیں ۔ جانداروں کی خصوصیات والدین سے بچوں میں جینز کے ذریے منتقل ہوتی ہیں ۔ کروموسومز کروموسوم کروماٹن میٹریل کا بنا ہوتا ہے ۔ جبکہ کروماٹن DNA اور ہسٹون پروٹین کا بنا ہوتا ہے ۔ کروموسومز نیوکلیس کے اہم ترین اجزا ہوتے ہیں ۔ جسمانی سیلز میں کروموسومز کے جوڑوں کی مستقل تعداد ہوتی ہے ۔ ایک جوڑے کے دونوں کروموسومز ہومولوگس ( 2n ) ہوتے ہین ۔ مثلا انسان میں 46 کروموسومز یعنی 23 جوڑے کروموسومز کے ہوتے ہیں ۔ گیمیٹس بناتے وقت می اوسس کے عمل سے ہر جوڑے کے دو...