پٹرول زمین میں کیسے آیا اور کیسے باہر نکالا جاتا ہے؟ پیٹرول زمین کے نیچے لاکھوں سال پہلے دفن مردہ پودوں اور جانوروں کی کمپوزیشن سے بنتا ہے۔بھی کمپوزیشن ایک ایسا عمل ہے جس میں اگر کوئی مرتا ہے اور وہ زمین میں دفن ہو جاتا ہے تو اس کا جسم گل سڑ جاتا ہے ۔یہ مانا جاتا ہے کہ سمندر میں موجود زندہ پودے اور جانور لاکھوں سال پہلے مر گئے ان کے جسم ڈوب کر مٹی اور ریت کے نیچے دفن ہوگئے بہت زیادہ پریشر، ٹمپریچر ، بکٹیریا کے اثر کی وجہ اور ہوا کی عدم موجودگی میں ڈی کمپوزیشن کا عمل ہوا ۔مطلب ان کے جسم گلنے سڑنے لگے۔ڈی کمپوزیشن کے عمل کو مکمل ہونے میں لاکھوں سال لگتے ہیں تو جو پودے اور جانور کی باقیات زمین میں دفن تھے وہ گہرے کروڈ آئل میں بدل گئے پیٹرول ہلکا اور پانی میں آن سولیبل ہونے کی وجہ سے یہ پانی کی سطح پر تیرتا ہے ۔(ان سو لیبل کا مطلب ہوتا ہے حل نہ ہونا ) پیٹرول کے اوپر پائے جانے والی گیسی پروڈکٹس قدرتی گیس کے طور پر جانی جاتی ہے قشرِارض میں جہاں آئل پایا جاتا ہے وہاں کنویں کھود کر پیٹرولیم حاصل کیا جاتا ہے ۔جب چٹانوں میں سے کنواں کھودا جاتا ہے تو سب سے پہلے بہت زیا...
ہمارا سارا علم سوچ سے شروع ہوتا ہے اس کے بعد افہام و تفہیم تک جاتا ہے ، اور اس کا اختتام عقل سے ہوتا ہے