یاجوج ماجوج کون ہیں؟اور یہ کب آئیں گئے ؟
یاجوج ماجوج دو قومیں ہیں جو نسل انسانی سے ہیں اور حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں ان کی تعداد دوسری نسل انسانی سے زیادہ ہوگی حدیث صحیح کے مطابق اسی سے جہنم زیادہ بھرے گی
صحیح بخاری
حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کے بعد قیامت کے قریب ان دونوں قوموں کا ظہور ہونا ہے قرآن مجید میں ہے
جب میرے رب کا وعدہ آئے گا اس وقت وہ اسے ریزہ ریزہ کر دے گا اور میرے رب کا وعدہ سچا ہوتا ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی ان کے قرب کا ذکر فرمایا اس دیوار کے تھوڑے سے سوراخ کو فتنے کے قریب ہونے سے تعبیر فرمایا ہے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم ام المومنین حضرت زینب کے ہاں تشریف لے گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر گھبراہٹ طاری تھی اور فرمایا
عربوں کے لیے تباہی ہوگی ایک بہت بڑا شر نزدیک آ لگا ہے ۔یاجوج ماجوج کی دیوار اتنی کھل گئی ہے اور آپ نے اپنے انگوٹھے اور ساتھ والی انگلی سے ایک گول حلقہ بنایا
حضرت زینب کہتی ہیں میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہم ما دیے جائیں گے جبکہ ہمارے درمیان نیک لوگ موجود ہوں گے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بالکل کیونکہ تم میں خبیث کام زیادہ ہو جائینگے
اس کا مطلب ہے جب شر زیادہ بڑھ جائے گا تو کوئی بھی مصیبت آ سکتی ہے
ایک حدیث میں ہے کہ یاجوج ماجوج ہر روز اس دیوار کو کھودتے ہیں پھر کل کیلئے چھوڑ دیتے ہیں لیکن جب اللہ کی مرضی ان کو وہاں سے نکالنے کی ہوگی تو وہ قید میں بولیں گے انشاءاللہ کل ہم دیوار کو کھود دیں گے اور پھر وہ دوسرے دن اس سے وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے تو زمین میں فساد پھیلائیں گے حتی کے کے لوگ قلعہ بند ہو جائیں گے آسمان پر تیر پھینکیں گے جو خون آلودہ ہو کر واپس آئیں گے
آخر کار اللہ تعالی حضرت عیسی علیہ السلام اور مسلمانوں کی دعا کہ ان کی گردنوں میں ایسا کیڑا پیدا کردیں گے جس سے یہ ہلاک ہو جائیں گے
یہ بہت تیزی سے زمین میں پھیل جائیں گے اور فساد برپا کریں گے قتل و غارت کریں گے ان سے خاص طور مسلمان تنگ آ جائیں گے یہاں تک کہ
حضرت عیسی علیہ السلام اہل ایمان کو لے کر کوہ طور پر پناہ گزین ہوجائیں گے پھر یہ
حضرت عیسی علیہ السلام کی بددعا سے ہلاک ہو جائیں گے ان کی لاشوں کی بدبو ہر طرف پھیل جائے گی پھر اللہ تعالی پرندوں کو بھیجیں گے جو ان کی لاشوں کو اٹھا کر سمندر میں پھینک آئیں گے اس کے بعد زوردار بارش نازل ہو گئی جس سے ساری دنیا صاف ہو جائے گی
یاجوج ماجوج کی دیوار دھاری دار ہے
ایک صحابی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میں نے اس دیوار کو دھاری دار چادر کی طرح دیکھا ہے جس کی ایک دھاری سرخ ہے اور ایک کالی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا واقعی تم نے اس کو دیکھا ہے
یاجوج ماجوج تک اپنی مقررہ مدت پر خروج
رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یاجوج ماجوج روزانہ دیوار میں سوراخ کرتے ہیں جب اتنا سراغ کر لیتے ہیں کہ سورج کو دیکھ سکے تو ان کا سردار کہتا ہے تم واپس لوٹ جاؤ تم کل اس دیوار کو گرا دو گے پھر وہ اگلے دن واپس آتے ہیں تو وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکی ہوتی ہے یہ اس وقت تک چلتا رہے گا جب تک وہ اپنی مدت کو نہیں پہنچ جاتے اور جب اللہ تعالی کا ارادہ ہوگا کہ اب ان کو لوگوں پر مسلط کر دیں تو وہ اس میں سوراخ کر لیں گے اور اتنا سوراخ کرلیں گے کہ وہ سورج کو دیکھ سکیں تو ان کا سردار کہے گا اب واپس چلو کل تم انشاء اللہ تم اس کو گرا دو گے چنانچہ وہ دوسرے دن واپس آئیں گے تو دیوار اس حالت میں ہوگی جو پچھلے دن چھوڑ کر گئے ہوں گے تو وہ دیوار گرا دیں گے اور لوگوں پر چڑھ دوڑیں گے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب یاجوج ماجوج کو جب کھول دیا جائے گا تو وہ لوگوں پر اس طرح خروج کریں گے جیسے اللہ تعالی نے فرمایا کہ وہ بلندی سے پھسلتے ہوئے محسوس ہوں گے تو وہ زمین پر چھا جائیں گے مسلمان اپنے اپنے شہروں میں اور قعلوں میں بند ہوجائینگے اور ان قعلوں میں بند لوگوں کے علاوہ باقی لوگوں کا خاتمہ ہو جائے گا
تو جب قعلوں میں بند لوگوں کے علاوہ باقی کوئی نہیں رہے گا ان میں سے ایک کہے گا کہ ہم نے زمین والوں سے تو نمٹ لیا ہے اب آسمان والے رہ گئے ہیں
یہ کہہ کر وہ نیزوں کو آسمان کی طرف پھینکے تو وہ نیز ان کی طرف آزمائش اور امتحان کے لیے خون سے لت ہو کر واپس آجائیں گے اس سے ان کو لگے گا کہ آسمان والوں کو بھی ختم کر دیا ہے
یاجوج ماجوج کا جانوروں اور پانی پر قبضہ
یاجوج ماجوج لوگوں کے مویشیوں کو پکڑ لیں گے اور زمین کا سارا پانی پی جائینگے حتیٰ کہ ان کے کے کچھ لوگ ایک نہر میں سے گزریں گے تو اس نہر کا سارا پانی پی کر نہر کو خشک کر دیں گے
یاجوج ماجوج کا خاتمہ
حضرت عیسی علیہ السلام اور ان کے اصحاب مشکل میں گرے ہوں گے یہاں تک کہ ان کے نزدیک ایک بیل کا سر سو اشرفیوں سے بھی افضل ہوگا اس سے مراد ان کو کھانے کی قلت ہوگئی
پھر حضرت عیسی علیہ السلام اللہ تعالی سے دعا کریں گے تو اللہ تعالی یاجوج ماجوج پر عذاب بھیجے گا ان کی گردنوں میں ایک کیڑا پیدا ہوگا جس سے صبح تک سب مر جائیں گے کہ حضرت عیسی علیہ السلام ان کے ساتھی زمین پر اتریں گے تو زمین پر یاجوج ماجوج کی لاشوں کے علاوہ ایک گز زمین بھی نہ پائیں گے
تو حضرت عیسی علیہ السلام اللہ سے دعا کریں گے تو اللہ بڑے اونٹوں کے برابر پرندوں کو بھیجے گا جو ان کی لاشوں کو اٹھا کر سمندر میں پھینک کر زمین خالی کردیں گے پھر اللہ بارش برسائے گا پھر ساری زمین بالکل صاف ہو جائے گی
یاجوج ماجوج ایک ہی وقت میں سارے مر جائیں گے تو اگلے دن ان کی آواز نہ ہوگی تو قلعے میں بند مسلمان کہیں گے کہ کوئی باہر جاکر دیکھیں کہ ان کے دشمن کا کیا بنا چنانچہ ایک مسلمان نیچے اترے گا اور دیکھے گا کہ سب کے سب مرے پڑے ہیں اور پکارے گا کہ اے مسلمانوں اللہ نے تمہارے دشمن سے تمہاری نجات کر دی تو سب لوگ باہر آجائیں گے
ان کے مویشی چرنے کے لیے جائیں گے تو یاجوج ماجوج کی لاشوں کے علاوہ کھانے کے لیے کچھ نہ ہوگا تو وہ ان کی لاشوں کو کھا کر صحت مند ہوجائیں گے اتنا کہ کبھی گھاس کھا کر بھی نہیں ہوئے تھے
یاجوج ماجوج کے بعد خوشحالی کا دور ہوگا
سب کو حکم ہوگا کہ وہ اپنے اناج اگائیں اس وقت ایک انار اتنا بڑا ہوگا کہ ایک انار ایک جماعت کو کافی ہوجائے گا
ہر چیز میں برکت ہوگی تو اس وقت خوشحالی کا دور ہوگا
تو اس وقت اللہ تعالی ہوا بھجیے گا جو ان کے بغلوں کے نیچے اثر کرے گی جو ہر مومن کی روح کو قبض کرے گی اب باقی صرف گناہگار اور بدکار لوگ رہ جائیں گے جو آپس میں گدھوں کی طرح لڑیں گے ان پر قیامت نازل ہوگی
یاجوج ماجوج کے ڈھالوں کا سات سال تک استعمال ہوگا
یاجوج ماجوج کی فوج سے جہنم کا بھر جانا
نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی قیامت کے دن فرمائے گا اے آدم جہنم میں جانے والوں میں اپنی اولاد کو نکالو
آدم علیہ السلام کا ذکر کریں گے کہ ان کی تعداد کتنی ہے
اللہ فرمائے گا ہر ایک ہزار میں سے نو سو ننانوے
اس وقت کی وحیثیت سے بچے بوڑھے ہوجائیں گے ہر حاملہ عورت اپنا حمل گرادے گی اس وقت تم لوگوں کو خوف کی حالت میں دیکھو گے
صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ وہ ایک شخص ہم میں سے کون ہوگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہیں بشارت ہو وہ ایک آدمی تم میں سے ہوگا اور باقی ایک ہزار یاجوج ماجوج میں سے ہونگے