پٹرول زمین میں کیسے آیا اور کیسے باہر نکالاجاتا ہے؟
پیٹرول زمین کے نیچے لاکھوں سال پہلے دفن مردہ پودوں اور جانوروں کی کمپوزیشن سے بنتا ہے۔بھی کمپوزیشن ایک ایسا عمل ہے جس میں اگر کوئی مرتا ہے اور وہ زمین میں دفن ہو جاتا ہے تو اس کا جسم گل سڑ جاتا ہے ۔یہ مانا جاتا ہے کہ سمندر میں موجود زندہ پودے اور جانور لاکھوں سال پہلے مر گئے ان کے جسم ڈوب کر مٹی اور ریت کے نیچے دفن ہوگئے بہت زیادہ پریشر، ٹمپریچر ، بکٹیریا کے اثر کی وجہ اور ہوا کی عدم موجودگی میں ڈی کمپوزیشن کا عمل ہوا ۔مطلب ان کے جسم گلنے سڑنے لگے۔ڈی کمپوزیشن کے عمل کو مکمل ہونے میں لاکھوں سال لگتے ہیں تو جو پودے اور جانور کی باقیات زمین میں دفن تھے وہ گہرے کروڈ آئل میں بدل گئے
پیٹرول ہلکا اور پانی میں آن سولیبل ہونے کی وجہ سے یہ پانی کی سطح پر تیرتا ہے ۔(ان سو لیبل کا مطلب ہوتا ہے حل نہ ہونا ) پیٹرول کے اوپر پائے جانے والی گیسی پروڈکٹس قدرتی گیس کے طور پر جانی جاتی ہے
قشرِارض میں جہاں آئل پایا جاتا ہے وہاں کنویں کھود کر پیٹرولیم حاصل کیا جاتا ہے ۔جب چٹانوں میں سے کنواں کھودا جاتا ہے تو سب سے پہلے بہت زیادہ پریشر کے ساتھ قدرتی گیس نکلتی ہے بعض اوقات گیس کے پریشر کی وجہ سے کروڈ آیل بھی خود بخود نکل آتا ہے جب گیس کا پریشر کم ہوجاتا ہے تو آئل کو پمپ کر کے باہر نکالا جاتا ہے
کروڈ آئل کو ریفائنریز میں صاف کیا جاتا ہے .ریفائننگ پروسیس میں کروڈ آئل کے مکسچر کو کئی مفید پروڈکٹس میں علیحدہ علیحدہ کرکے حاصل کیا جاتا ہے جو فریکشنل ڈسٹیلیشن کہلاتا ہے۔فنکشنل ڈیسٹینیشن کا اصول پروڈکٹس میں کمپاؤنڈ کے بوائلنگ پوائنٹ کے فرق کے لحاظ سے علیحدگی پر مبنی ہے ۔کم بوائلنگ پوائنٹ رکھنے کے لئے پروڈکٹس پہلے بوائل ہو کر الگ ہو جاتے ہیں۔ہر پروڈکٹ کے بخارات الگ الگ جمع کیا جاتا ہے پھر کنڈنس کیا جاتا ہے یہ پرست اس وقت تک جاری رہتا ہے حتیٰ کہ فالتو مواد بچ جاتا ہے ۔کنڈنس کا مطلب ہوتا ہے کہ فریکشنز یعنی پروڈکٹ گاڑھا ہو جائے
پٹرول کی اہم فریکشنز
ہر فریکشن ایک سنگل کمپاؤنڈ نہیں ہوتی بلکہ ہر ایک مختلف ہائیڈروکاربنز کمپاؤنڈز کا مکسچر ہوتا ہے
یہاں پر پیٹرولیم کی مختلف فریکشنز بیان کروں گا
پیٹرولیم گیس
اس کی بورڈ لینگویج 25 سیلسیس تک ہوتی ہے ۔یہ ایل پی جی کی شکل میں بطور فیول کاربن بلیک ٹائر انڈسٹری کی ضرورت اور ہائیڈروجن گیس کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے
پیٹرولیم ایتھر
اس کی بوائلنگ رینج 30 سے لے کر 80 سیلسیس تک ہوتی ہے ۔یہ لیبارٹری سولوینٹ اور ڈرائی کلینگ کے مقاصد میں استعمال ہوتا ہے
گیسولین یا پیٹرول
اس کی بولنگ رینج 80 سے لے کے کر 170 سیلسیس تک ہوتی ہے ۔یہ موٹر سائیکل، موٹر کار اور دوسری گاڑیوں میں فیول کے طور پر استعمال ہوتا ہے یہ کیروسین آئل کی نسبت جلدی آگ پکڑتا ہے ۔یہ ڈرائی کلینگ میں بھی استعمال ہوتا ہے
کیروسین آئل
اس کی بوائلنگ رینج 170 سے لے کے 250 سیلسیس تک ہوتی ہے۔یہ گھر یلو فیول کے طور پر استعمال ہوتا ہے اس کی خالص قسم جیٹ فیول کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے۔
ڈیزل آئل
اس کی بوئنگ رینج 250 سے لیکر 350 سیلسیس تک ہوتی ہے۔ یہ بسوں، ٹرکوں ، ریلوے انجنوں ، ٹیوب ویل کے انجنوں اور دوسری بھاری گاڑیوں میں فیول کے طور پر استعمال ہوتا ہے ۔
فیول آئل
اس کی بوائلنگ رینج 350 سے لیکر 400 سیلسیس تک ہوتی ہے ۔یہ بحری جہازوں، انڈسٹریز میں بوائیلرز اور فرنسز کو گرم کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے
ریزیڈیول آئل جو اس ٹمپریچر پر ویپورائز نہیں ہوتا اسے جمع کر لیا جاتا ہے اور مزید فریکشنل ڈسٹیلیشن کے لیے 400 سیلسیس سے زائد ٹمپریچر پرگرم کیا جاتا ہے
فیول آئل کی چار پریکٹشنرز درج ذیل ہیں
لبریکنٹس | پیرافین ویکس |اسفالٹ |پیٹرولیم کوک
سردیوں میں فروخت ہونے والے ڈیزل فیول کا ہائیڈروکاربنز کا مکسچر گرمیوں میں فروخت ہونے والے مکسچر سے مختلف ہوتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کے ڈیزل 0 ڈگری سیلسیس سے ذرا نیچے ویزلین کی طرح جم جاتا ہے اور فیول کے طور پر کام نہیں کرے گا۔اس سے بچنے کے لیے ہلکی فریکشنز شامل کی جاتی ہیں۔