نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

گردے کی بیماریاں

گردے کی خرابی گردے کی بہت سی خرابیاں ہیں۔چند یہاں پیش کی جارہی ہیں۔ گردے میں پتھری جب پیشاب متمرکز ہوجاتا ہے تو ، بہت سے نمکین جیسے ذرات اس میں شامل ہوجاتے ہیں جیسے کیلشیم آکسیلیٹ ، کیلشیم اور امونیم فاسفیٹ ، یورک ایسڈ وغیرہ تشکیل پاتے ہیں۔ اتنے بڑے کرسٹل پیشاب میں نہیں جاسکتا اور گردے کی پتھری کے نام سے سخت جانے جاتے ہیں۔ زیادہ تر پتھر گردے میں شروع ہوتے ہیں۔ کچھ پیشاب کی مثانے تک بھی جاسکتے ہیں۔ گردے کی پتھری کی بڑی وجوہات عمر غذا جس میں زیادہ سبز سبزیاں وٹامن C اور D شامل ہوں بار بار پیشاب کی نالی میں انفیکشن پانی کا کم استعمال  شراب نوشی شامل ہے گردے میں پتھری کی علامات میں شامل ہیں گردے میں شدید درد پیٹ کے نچلے حصے میں درد الٹی کرنا بار بار پیشاب کرنا خون اور پیپ کے ساتھ بدبو دار آنے والا پیشاب گردے کے تمام پتھروں میں سے تقریبا 90 فی صد پانی کی کافی مقدار پینے سے پیشاب کے نظام میں گزر سکتی ہے اور جسم سے باہر نکل جاتی ہے۔ جراحی کے علاج میں ، متاثرہ جگہ کو کھول دیا جاتا ہے اور پتھر نکال دیئے جاتے...

روزہ کیا ہے؟ روزے کے مسائل ، فضائل اور فوائد

صوم روزه فارسی زبان کا لفظ ہے ۔ قرآن مجید اور عربی زبان میں روزہ کے لئے صوم اور صیام کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں ۔ صوم کے لغوی معنی رکنا ، روکنا ،ترک کرنا ، اپنے آپ کو روکے رکھنا ، باز رہنا اور سیدھا ہونا کے ہیں ۔ اصطلاح شریعت میں صبح صادق کی پہلی علامت ظاہر ہونے سے غروب آفتاب تک عبادت کی نیت سے کھانے پینے نفسانی جنسی خواہشات کے ترک کرنے ، ہر قسم کے گناہوں سے رک جانے اور روزہ توڑنے والی چیزوں سے باز رہنے کا نام صوم ( روزہ ) ہے ۔ روزہ کی اہمیت روزه اسلام کا تیسرا رکن ہے ۔ قرآن مجید میں کم و بیش 90 بار روزہ رکھنے کا کم دیا گیا ہے ۔ اللہ رب العزت نے مسلمانوں پر سال بھر میں رمضان المبارک کے روزے فرض قراردیئے ہیں ۔ روزہ تمام انبیاء کرام کی تعلیمات کا لازمی جزو رہا ہے ۔ ارشاد ربانی ہے ۔ اے ایمان والو تم پر روزے اس طرح فرض کئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلی امتوں پر فرض کئے گئے تھے ۔ اس آیت کریمہ میں روزہ کی اہمیت ، فرضیت ، تاریخی حیثیت اور مقصد کی وضاحت کی گئی ہے ۔ حضرت نوح علیہ السلام صائم الدھر تھے ۔ داؤد علیہ السلام ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے ۔ عیسی علیہ السل...

سانس کی بیماریاں

سانس کی خرابی سانس کی خرابی کی بہت ساری بیماریاں ہیں جو لوگوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ پاکستان میں اس طرح کی خرابی کی فی صد خاص طور پر زیادہ ہے۔ یہ نہ صرف شہری بلکہ دیہی ماحول میں بھی فضائی آلودگیوں کے زیادہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ کچھ اہم بیماریاں یہ ہے برونکائٹس برونکائٹس برونچی یا برونچائول کی سوزش ہے جس کے نتیجے میں ٹیوبوں میں بلغم کے لئے ضرورت سے زیادہ سراو آتا ہے جس کی وجہ سے نلی نما دیواروں میں سوجن ہوتی ہے اور ٹیوبیں تنگ ہوجاتی ہیں۔ یہ وائرس ، بیکٹیریا یا کیمیائی چیزوں کا استعمال کی وجہ سے ہوتا ہے۔ برونکائٹس کی دو بڑی قسمیں ہیں شدید دائمی شدید برونچائٹس عام طور پر تقریبا دو ہفتوں تک رہتا ہے اور مریضوں کو برونچی میں بغیر کوئی کوئی نقصان ہوے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ دائمی برونکائٹس میں برونچی دائمی سوزش کو پیدا کردیتی ہے۔ یہ عام طور پر تین ماہ سے دو سال تک رہتا ہے۔ برونکائٹس کی علامات ہیں کھانسی ہلکی گھرگھراہٹ بخار سردی لگنے سانس کی قلت خاص طور پر سخت کام کرتے وقت ایمفیسیما ایمفیسیما الیوولی کی دیواروں کی تباہی ہے ۔جس کے نتیجے می...

خوراک کی وجہ سے ہونے والے مسائل

  نیوٹریشن سے متعلق مسائل   نیوٹریشن سے متعلق مسائل کو میل نیوٹریشن کہا جاتا ہے ۔ میل نیوٹریشن کو عام طور پر انڈر نیوٹریشن کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے جو ناکافی خوراک لینے سے خراب ایبزارپشن سے یا نیوٹرینٹس کے جسم سے ضائع ہو جانے سے ہوتی ہے ۔ یہ تمام خوراک زیادہ کھانے یا مخصوص نیوٹرینٹس کی زیادہ مقدار جسم میں لے جانے یعنی اوور نیوٹریشن کا باعث بنتی ہے۔ عام طور پرمیل نیوٹریشن سے متاثر لوگوں کو یا تو خوراک میں مناسب کیلریز نہیں ملتی اور یا انہیں ایسی خوراک ملتی ہے جس میں پروٹین ، وٹامنز یا ٹریس منرلز کی کمی ہوتی ہے ۔ میل نیوٹریشن سے امیون سسٹم کمزور ہو جاتا ہے ۔ جسمانی اور ذہنی صحت خراب ہوتی ہے۔ سوچنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے گروتھ رک جاتی ہے اور بچے کی ڈیولپمنٹ بھی متاثر ہوتی ہے ۔ میل نیوٹریشن کی اہم اقسام پروٹین انرجی میل نیوٹریشن ،منرلز کی کی کی بیماریاں اور زیادہ نیوٹرینٹس لے لینا ہیں ۔ پروٹین انرجی میل نیوٹریشن اس سے مراد جسم میں انرجی اور پروٹینز کی ناکافی دستیابی یا ناکافی ایبزارپشن ہے۔ترقی پز ممالک میں بچوں میں اموات کی بڑی وجہ یہ ہے ۔ پروٹین انرجی ...

پاکستان میں سیلاب اور آندھیاں کیوں آتی ہیں؟

پاکستان میں سیلاب اور آندھیاں کیوں آتی ہیں نیز ان کے نقصانات سے بچاؤ کے لئے کیا تدابیر اختیار کی جاسکتی ہے سیلاب کا مفہوم   دریاؤں اور بالوں میں پانی کی سطح کا اتنا زیادہ بلند ہو جانا کہ وہ دریاؤں اور گاوں کی گزر گاہ توڑ کر باہر نکل جائے اور دور دور تک پھیل جائے تو اسے سیلاب کہاجاتا ہے ۔ پس منظر ہمارے ملک کی معیشت زرعی ہے ملک کی 70 فی صد آبادی کازریعہ معاش بھی کاشت کاری ہے ۔صوبہ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے کاشت کاری کے بہترین علاقے سمجھے جاتے ہیں ۔ ہمارے ملک کے زرئی علاقے میں بارش 20 انچ سالانہ سے بھی کم ہوتی ہے ۔ یہ مقدار زری نقطہ نگاہ سے ناکافی سمجھی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ ہمارے ملک میں بارشوں کے بارے میں یقینی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کس مہینہ میں کب اور کتنی ہوگی ۔ جن ایام میں کاشت کاری کے لئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس دوران میں بارش سے کافی پانی نہیں ملتا ۔ پانی کی اس کمی کو ہمارے ملک کا سب سے بڑا دریا دریائے سندھ اور اس کے مشرق و مغربی معاونین پورا کرتے ہیں ۔ پنجاب اور سندھ کی زرخیزی کاسبب یہی دریا ہیں لیکن بعض اوقات ان دریاؤں میں پانی کی زیادتی سیلاب کا ...

سچ کیا ہے؟ اسلام میں سچائی کی اہمیت

سچائی کا اسلام میں ایک اہم مقام ہے۔جھوٹے پر لعنت بھجی گئی ہے۔سچے انسان کو کامیابی کی ضمانت دی گئی ہے۔حضور ﷺ کو لوگ صادق اور امین کہہ کر پکارتے تھے ۔لوگ ان کے پاس امانتں رکھواتے تھے ۔اسی طرح حضرت ابوبکرصدیق راضی اللہ عنہ نے حضور ﷺ کی نبوت پر یقین کیا تو انہوں نے صدیق کا لقب پایا۔ اسلام کی اخلاقی اقدار اور معاشرتی زمہ داریوں میں سے اہم ترین اور تمام عمدہ صفات کا منبع صدق اور سچائی ہے ۔ صدق ایمان کی علامت اور آخرت کا توشہ ہے ۔ پچ سے مراد یہ ہے کہ ہر حال میں انسان کا ظاہرو باطن ایک ہو ۔ دل اور زبان میں یکسانیت ہو ،قول و فعل میں مطابقت ہو ، غلط بیانی ، جھوٹ مکر و فریب اور دھوکہ بازی سے اجتناب ہو۔ صدق کے معنی ہیں سچ بولنا اور سچ کر دکھانا ۔ صدیق اسے کہا جاتا ہے جو ہمیشہ سچ بولے ۔ اپنی فراست اور ایمان اور دل کی پاکیزگی سے حق کی تصدیق کرے ۔ اللہ رب العزت نے صدق اور سچائی کو انبیاء اولیاء اور صلحاء کی صفت قراردیا ہے اور سچ بولنے والوں کو انبیا کا ساتھی قرار دیا ہے ۔ یاجوج ماجوج کون ہیں؟ اور کب آئیں گے؟ قرآن مجید کا تعارف  نبوت سے قبل اہل مکہ جناب رسالت ماب کو صادق اور ...

پاکستان کے قیام کے بعد پاکستان کو درپیش مسائل

انگریز اور ہندو کی شدید مخالفت کے باوجود بالاخر 14 اگست 1947 ء کو مسلمانان ہند اپنا الگ وطن پاکستان بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔ ابتدا میں نئی ریاست کو درج ذیل مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔ انتظامی مسائل پاکستان کی نئی ریاست کا سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ ہندوستان کے مرکزی نظام کے دفاتر اور ریکارڈ ہندوستان کے قبضے میں چلے گئے ۔ قائداعظم کو نئی ریاست کے مرکزی دفاتر کراچی میں پرائیویٹ عمارتوں اور شامیانوں میں قائم کرنے پڑے جہاں بیٹھنے کے لئے کرسیاں تک نہ تھیں اور تجربہ کار کارکنوں کی شدید قلت تھی ۔ مسلہ مہاجرین پاکستان کی نئی ریاست کو جس مسئلہ نے سب سے زیادہ پریشان کیا وہ مسئلہ مہاجرین تھا ۔ ایک اندازہ کے مطابق 55 لاکھ ہندو پاکستانی علاقہ چھوڑ کر ہندوستان چلے گئے ۔ اور 65 لاکھ مسلمان ہندوستان چھوڑ کر پاکستان آگئے ۔ اس طرح پاکستان کو لاکھوں افراد کی آباد کاری کابوجھ اٹھانا پڑا ۔ مسلم کش فسادات برصغیر کی تقسیم کا سب سے المناک پہلو مسلم کش فسادات تھے جس کا آغاز 1940 ء سے بہت پہلے ہو چکا تھا ۔ پاکستان بننے کے بعد سکھ اور ہندو مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے لگے ۔ مسلمان مہاجرین ...

اسلام میں اخوات اور بھائی چارہ

اخوت کا مفہوم یہ عربی زبان کا لفظ ہے یہ اخ سے نکالا ہے ۔ ان کے معنی ہیں بھائی ۔ اخوت کا معنی باہمی بھائی چارہ ، بھائی بندی اور برادری ہے اس کا مفہوم یہ ہے کہ لوگوں کے درمیان ایک دوسرے کے لیے حقیقی بھائیوں جیسے پاکیزہ جذبات ہوں ۔ باہمی بھائی چارہ ، محبت اور اخوت ہو ۔ لوگ ایک دوسرے کے غمگسار مددگار اور دکھ درد بانٹنے والے ہوں ۔ اسلامی تعلیمات کی رو سے کلمہ طیبہ لااله الا الله محمد رسول الله اخوت کی بنیاد اور تمام مسلمانوں کے درمیان مشترک اکائی ہے ۔ یہ کلمہ اخوت کی روح اور تمام اسلامی تعلیمات کا محور ہے ۔ جب کوئی شخص کلمہ طیبہ پڑھتا ہے تو وہ اسلامی اخوت اور برادری کا ایک رکن بن جاتا ہے ۔ اسلام عائگیر دین ہے ۔ تمام تعلیمات کی طرح اخوت بھی روئے زمین کے چپہ چپہ پر لینے والے مسلمانوں کے لئے ہمہ گیر اور آفاقی ہے ۔ تمام مسلمان ایک ہی برادری ہیں ۔ اس برادری میں شمولیت کے لئے رنگ نسل ، خاندان ، قبیلہ ، علاقہ ، زبان اور مکان کی قید نہیں ۔ مشرق سے مغرب تک ، شمال سے جنوب تک ، افریقی ، ایشیائی ، یور پی ، امریکی ، آسٹریلیوی ، گورے، کالے ۔ غریب ، امیر، حبشی اور غلام سب جسم واحد کی طرح ایک...