نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ہلاکو خان کی عبرت ناک موت کا واقعہ

ہلاکو خان کا عبرت ناک انجام ہلاکو خان کو دنیا کا ظالم اور وحشی انسان سمجھا جاتا ہے ۔یہ ظالم صفت انسان اپنے گھوڑے پر غرور و تکبر اور شان سے بیٹھا تھا ۔اس کے پیچھے اس کی فوج کھڑی تھی ۔اس کا گھوڑا سب سے آگے تھا باقی گھوڑے اس کے پیچھے کھڑے تھے ۔ہلاکو خان کے سامنے قیدیوں کی تین قطاریں تھی جو سارے کے سارے مسلمان تھے ۔اج ان کو ہلاکو خان نے قتل کروانا تھا اور ان کو مرتے ہوے دیکھنا چاہتا تھا ۔اس نے ان سب کے سر قلم کرنے کا حکم دے دیا ۔ ہلاکو خان کے حکم کے بعد جلاد نے عمل کرنا شروع کر دیا لوگوں کے سر قلم کرنے لگا پہلی قطار میں پہلے مسلمان کی گردن کٹی پھر دوسرے کی گردن ۔دیکھتے دیکھتے سب کی گردنیں نیچے گرنے لگی ۔پہلی قطار میں ایک مسلمان قیدی بھی تھا جو بہت بوڑھا تھا اور اس کے گھر میں اور کوئی کمانے والا نہ تھا یعنی وہ اپنے گھر کا واحد کفیل تھا جب اس نے دیکھا کے پہلی قطار میں سب کی گردنیں کٹنے لگی ہیں تو وہ موت کے خوف سے دوسری قطار میں چلا گیا ۔ہلاکو خان اپنے گھوڑے پر بیٹھ کر سب کو مرتے ہوے دیکھ رہا تھا ارو اس کے چہرے پر خوشی کے تاثرات نمایاں تھے ۔اس نے اس مسلمان بوڑھے قیدی کو دوسری قطار میں جا...

انٹرنیٹ کی ایجاد کب اور کیسے ہوئی ؟

انٹر نیٹ کی ایجاد کب اور کیسے ہوئی ؟ انٹرنیٹ دنیا کی حیرت انگیز ایجاد ہے ۔صرف کچھ بٹن دباتے ہی ہمارے سامنے پلک جھپکتے ہی معلومات کا سمندر آجاتا ہے ۔کیا آپ نے کبھی سوچا ہے یہ انٹرنیٹ ہے کیا ؟ اور کام کیسے کرتا ہے ؟آج اکیسویں صدی ٹیکنالوجی سے گھری ہوئی ہے ۔آج کے دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔انٹرنیٹ کی وجہ سے پوری دنیا ایک دوسرے کے قریب آگئی ہے جس کی وجہ سے دنیا کو گلوبل ولیج کہا جاتا ہے ۔انٹرنیٹ کی وجہ سے ہماری نظر ہر قسم کی معلومات پر ہے اور کوئی بھی چیز ہماری پہنچ سے دور نہیں ہے ۔انٹرنیٹ کی وجہ سے ہم اپنے سے بہت دور اپنے پیاروں سے بات چیت کرسکتے ہیں یہاں تک کہ انٹرنیٹ پر ویڈیو کالنگ کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ۔انٹرنیٹ کے سوشل سائٹ پر ہم تصاویر ایک دوسروں کو بھج سکتے ہیں ۔ انٹرنیٹ پر فلمیں اور گانے دیکھ اور ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔ہر ملک کی خبریں پڑھ اور دیکھ سکتے ہیں ۔انٹرنیٹ پر گھر بیٹھ کر آن لائن شوپنگ کی جاسکتی ہے ،ٹکٹس بک کرائی جاسکتی ہیں اور گھر بیٹھے کھانا تک بھی آرڈر کیا جاسکتا ہے ۔اب انٹرنیٹ تعلیم کا بھی ایک اہم سورس بن چکا ہے ۔ طالب علم اپنی مرضی کی کو...

وائرس کے خلاف لڑنے والا جسم کے مدافعتی نظام کو کیسے مظبوط بنایا جائے؟ مفید غذائیں

مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار غذائیں  کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور تیزی سے مزید پھلتا جارہا ہے ۔اس سے محفوظ رہنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ احتیاط کی جائے اور اس کے زوردار اثر کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنایا جائے ۔کیوں کہ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کورونا وائرس میں مرنے کی شرح نوجوانوں کی نسبت پکی عمر کے لوگوں میں زیادہ ہے ۔لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ کورونا وائرس کا اثر نوجوانوں پر نہیں ہوتا ۔اگر آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہے تو کورونا وائرس آپ پر آسانی سے اثرانداز ہوسکتا ہے ۔مضبوط مدافعتی نظام کورونا کے انفیکشن کا اثر کم کرنے میں بہت حد تک مدد کرسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ نزلہ زکام، فلو اور دیگر امراض کی روک تھام بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم احتیاط کے ساتھ ساتھ اپنے مدافعتی نظام پر خاص توجہ دیں ۔مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کچھ قدرتی غذائیں پیش کی جارہی ہیں۔ ترش پھل مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے وٹامن سی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ وٹامن سی خون کے سفید خلیات بننے کی شرح بڑھاتا ہے جو انفیکشن میں لڑنے می...

کائنات کے ایسے دلچسپ راز جس سے آپ ناواقف ہیں

کائنات کے بارے میں 10 ایسے راز جو شاید آپ نہیں جانتے ہونگے کائنات ایک بڑے دھماکے سے وجود میں آئی جسے بگ بینگ کہتے ہیں ۔کائنات کا نام سنتے ہی ہمارے دلوں میں اس سے متعلق سوالات پیدا ہوجاتے ہیں کہ کائنات بنی کسی ہو گی ؟ اگر آپ کائنات کے وجود میں آنے کے بارے میں جانتے بھی ہیں تو آج جو راز کائنات کے بارے میں بتائے جارہے ہیں ہوسکتا ہے آپ ان رازوں سے ناواقف ہوں کائنات میں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو عقل انسانی کو دنگ کردیتے ہیں ۔ان کچھ رازوں کو بیاں کیا جارہا ہے ۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک سیارہ دریافت کیا ہے جس کا نام 55 کیسری ای بتایا گیا ہے ۔55 کیسری ای سیارہ ہماری زمین سے تین گنا بڑا ہے ۔55 کیسری ای سیارہ کے بارے میں حیرت انگیز بات یہ ہے یہ سیارہ ملکل طور پر ہیروں سے بنا ہوا ہے ۔اس سیارہ کے اتنے ہیرے ہیں کہ یہ زمیں پر ہر کسی کو مالدار بنا سکتا ہے مگر دقت یہ ہے کہ اس سیارہ پر جانا اس وقت ہمارے بس میں نہیں ہے ۔ یہ بات تو ہمیں معلوم ہے کہ آج کائنات مسلسل پھیلتی جارہی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کائنات میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو حرکت نہ کررہی ہو ۔زمین سورج کے گرد چکر لگارہی ہ...

ڈپریشن سے نجات حاصل کرنے کے آسان طریقے

ڈپریشن سے چھٹکارے کے آسان ترین طریقے ڈپریشن اور سٹریس ایک قسم کے زہنی تناو ہیں ۔سٹریس اور ڈپریشن میں منفی خیال بھی شامل ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ڈپریشن کے شکار افراد کی تعداد پانچ کروڑ سے زیادہ ہے۔ اگر امریکا کی بات کریں تو وہاں ایک کروڑ اور نوے لاکھ لوگ ڈپریشن میں مبتلا ہیں ۔ڈپریشن ،سٹریس یا پھر منفی سوچ یا احساس ان تینوں صورتوں میں مبتلا افراد میں زندگی کو اینجوئے کرنے کا لطف ختم ہو جاتا ہے اور انہی کے اپنے پسیندیدہ کاموں میں دلچسپی ختم ہوجاتی ہے ۔ڈپریشن کی علامات کے شروع شروع میں لوگوں میں منفی احساس کم ہوتا ہے ۔لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ منفی سوچ یا احساس بڑھتا جاتا ہے ۔یہ منفی احساس اصل میں ایک دلدل کی طرح ہے دیکھنے میں تو یہ ایک جگہ لگتی ہے مگر جب کوئی اس میں پھنس جائے تو اس کے لیے وہاں سے نکلنا بہت مشکل ہو جاتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ اس میں دھنستا چلا جاتا ہے اور ایک وقت ایسا آتا ہے جب وہ اس منفی احساس کی دلدل میں مکمل طور پر غرق ہوجاتا ہے ۔ ڈپریشن یا اسٹریس بھی ایسا ہی ہے۔ ڈپریشن میں مبتلا افراد کی سب سے بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ وہ اس معاملے پر شروع ...

یاداشت کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے ؟

یادداشت کیسے کام کرتی ہے؟ انسانی یاداشت کیسے کام کرتی ہے اس پر بہت سالوں سے تحقیق جاری ہے ۔انسانی یاداشت کے بارے میں جاننے کا موضوع ہزاروں سال سے توجہ کا مارکز بنا ہوا ہے ۔یاداشت علمی، ادراکی اور حسی نفسیات کے اندر دلچسپی کا سب سے بڑا مضمون بن گیا ہے۔ اصل میں یادداشت کہتے کس کو ہیں ؟ہمارے دماغ میں یادیں کیسے بنتی ہیں؟یادوں کو دماغ میں کیسے اکٹھا کیا جاتا ہے ؟ آج ہم جب یادوں کے بارے میں وہ باتیں جانیں گے شاید آج سے پہلے آپ نہیں جانتے ہیں ۔ یاداشت کیا ہے ؟ عام طور پر یاداشت ایک بہت پیچیدہ عمل ہے۔ یاداشت میں معلومات کو حاصل کیا جاتا ہے، معلومات کو یاد کیا جاتا ہے اور اسے مزید محفوظ کیا جاتا ہے۔ ایک بات یاد رکھیں کہ تمام یادیں ایک جیسی نہیں ہوتی ۔یاداشت معلومات حاصل کرنے ، محفوظ کرنے اور یاد کرنے کے علاوہ بعد میں بازیافت کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے ۔یاداشت کے تین بڑے عمل ہیں جو یہ ہیں انکوڈنگ اسٹوریج بازیافت یادیں کیسے بنتی ہیں ؟ نئی یادیں کو بنانے کے لیے ضروری ہے کہ معلومات کو استعمال کے قابل بنا کر تبدیل کیا جائے۔ اس عمل کو ایکوڈنگ کہتے ہیں جب کامیابی کے ساتھ ایک بار مع...

ذلزلے کیوں آتے ہیں ؟

زلزلہ، کیوں اور کیسے آتا ہے ؟ ہمارے ملک میں 2005 میں آنے والا زلزلہ بہت ہی خوفناک تھا جسے کوئی نہیں بھول سکتا ۔جس میں ہزاروں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے ۔اس سے پہلے 1935 میں کوئٹہ میں بھی رات کے وقت زلزلہ آیا جس میں شہر کی آدھی آبادی موت کے آغوش میں چلی گی ۔ان کے علاوہ چھوٹے زلزلہ ہمارے ہاں اکثر آتے رہتے ہیں ۔ زلزلہ کے بارے میں سن کر لوگوں کے دلوں میں خوف اور خدشات پیدا ہوجاتے ہیں ۔زلزلہ آتے کیوں ہیں اسے ہر کوئی جاننا چاہتا ہے۔کیا یہ ممکن ہے کہ زلزلہ آنے سے پہلے اس کی پیش گوئی کی جاسکے ۔زلزلے آنے کی سائنسی وجوہات کے بارے میں آج حقائق بیان کر رہا ہوں ۔ ہماری زمین ھمیشہ حرکت کرتی رہتی ہے ۔زمین اپنے محور کے گرد ایک دن میں اپنا چکر مکمل کرتی ہے ۔زمین سورج کے گرد بھی گھومتی ہے ۔زمین سورج کے گرد اپنا چکر ایک سال میں یعنی تین سو پیسنٹھ سال میں مکمل کرتی ہے ۔اور اس کی وجہ سے زمین پر سردی ، گرمی ، بہار اور خزاں جیسے موسم آتے ہیں ۔زمین کی ان دونوں حرکات کے علاوہ کائنات میں تیسری حرکت بھی ہو رہی جوتی ہے مطلب اس کرے کی اوپری چٹانی پپڑی اندرونی مادّے پر پھیلتا رہتا ہے۔جس پر ہم رہتے ہیں وہ چٹانی...

شام کے حالات اور امام مہدی کا ظہور

مُلکِ شام کے حالات امام مہدی كا ظہور اور نبی صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَسَلَّم كی پیشن گوئیاں  اللّٰه کے آخری رَسُول حضرت محمّد صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم نے قیامت کی نشانیاں کے بارے میں بتاتے ہوئے فرمایا کہ اُونٹوں اور بَکریوں کے چَروَاہے جو بَرہَنَہ بَدَن اور ننگے پاؤں ہونگے وہ ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہوئے لمبی لمبی عمارتیں بنوائیں گے اور اس پر فخر کریں گے … "(صحیح مسلم 8) سعودیہ عرب کے شہر ریاض میں آج کے وقت عمارتوں کا یہ مقابلہ شروع ہو گیا ہے جو اپنی انتہا پر پہنچ چکا ہے ۔آج دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ ہے جو کہ دبئی میں واقع ہے ۔ جو متحدہ عرب امارات کا شہر ہے ۔تو اس عمارت کے سب سے اونچا ہونے کے عزاز کو ختم کرنے کے لیے شہزادہ ولید بن طلال نے سعودیہ عرب کے شہر جَدَّہ میں اس سے بھی بڑی عمارت بنانے کا اعلان کر دیا ہے اور ساتھ ساتھ تیزی سے عمارتیں بنتی چلی جا رہی ہے۔اب حالت یہ ہے کے عرب میں قائم عمارتیں دنیا کے دوسرے ممالک کی عمارتوں سے اونچی ہوتی جارہی ہیں ۔ یہ سب لکھنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ سب کچھ اللہ کے آخری رسول حضرت مُحمَّد صَلَّى اللّٰه عَليهِ وَ سَلَّم نے فرمای...

قیامت کے بارے میں سائنس کیا کہتی ہے ؟

قیامت کا دن جدید سائنس کیا کہتی ہے ! ماہرین فلکیات یہ کہتے ہیں زمین کی طرح کائنات میں اور بہت سارے سیارے پائے جاتے ہیں ۔اس بات کو تو سائنس آج جان سکی ہے مگر یہ بات تو قرآن مجید نے ہمیں چودہ سو سال پہلے بتا دی تھی کہ اس زمین کی طرح اور بہت ساری زمین قائم ہیں ۔ہم قرآن کی کچھ آیات کو پیش کررہے ہیں جس میں زمین و آسمان کے بارے میں فرمایا گیا ہے ۔ قرآن مجید میں ہے۔ خدا وہی ہے جس نے سات آسمانوں کو پیدا کیا ہے اور اسی تعداد میں زمینیں بھی۔ (قرآن 65:12) ۔ ہماری اپنی کہکشاں جس کا نام ملکی وے ہے اس کے علاوہ دوسری تمام کہکشائیں بہت تیز رفتار میں ہماری کہکشاں سے دور جا رہی ہیں۔ اس بات کو سپیکٹروسکوپ نامی ایک آلے کے ذریعہ معلوم کیا گیا ۔سپیکڑوسکوپ میں ان دوسری کہکشاؤں سے آنے والی روشنی کے تجزیہ کیا جاتا ہے۔ جتنی ایک کہکشاں جتنی زیادہ دور ہے اس کی ہماری کہکشاں سے دور جانے کی رفتار بھی اتنی زیادہ ہے۔کہکشاؤں کی یہ رفتار کائنات کی توسیع کی وجہ سے ہے. آج سے پندرہ بیس ارب سال پہلے ایک زبردست دھماکہ ہوا جسے بگ بینگ کہتے ہیں جس کے نتیجہ میں کائنات قائم ہوئی اور اس وقت سے لے کر اب تک یہ کائنات پھیل رہی...

زیابیطس (شوگر) کی بیماری میں زخم جلدی سے ٹھیک کیوں نہیں ہوتے ؟

ذیابیطس کی بیماری میں زخم آسانی سے کیوں نہیں بھرتے؟  زیابیطس یا شوگر ایک اسی بیماری ہے جس کی وجہ سے جسم کا ہر حصہ اور نظام متاثر ہوجاتا ہے ۔ذیابیطس کی وجہ سے ہونی والی پیچیدگیوں کی وجہ خون کی چھوٹی نالیوں اور بڑی نالیوں سے ہونے والی بیماریاں ہیں۔زیابیطس کی بیماری میں ہاتھوں اور پیروں میں بے حسی ہوجاتی ہے جسے نیوروپیتھی کہتے ہیں ۔نیوروپیتھی میں میں ہاتھوں اور پیروں کو کچھ بھی محسوس نہیں ہوتا ہے ۔مثال کے طور پر زیابیطس سے متاثرہ مریض کے جوتے میں اگر کوئی چھوٹی سی گیند بھی پڑی ہو اور وہ پورا دن چلتا رہے تو پھر بھی وہ گیند محسوس نہیں کرپاے گا ۔ اسی کی وجہ سے زیابیطس کے مریضوں کو ہر وقت جوتے پہننے کا کہا جاتا ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کے اگر مریض کے پاوں پر کوئی کانٹا یا کوئی اور چیز لگ جائے تو مریض کے پاوں پر زخم ہوجاتا ہے جس کے بارے میں مریض کو علم بھی نہیں ہوتا ہے ۔گرمی میں مریض کا پاوں گرم ہو جھلس جاتے ہیں اور کالے پڑجاتے ہیں ۔مریض پاوں میں گرمی کو محسوس نہیں کرسکتا ۔اس لیے ضروری ہے کہ پانی کا درجہ حرارت کو تھرمامیٹر کے زریعے معلوم کیا جائے یا اگر کوئی گھر میں زیابیطس کا مریض ہے تو اس...

فتنہ دجال اور اس کی حقیقت کیا ہے ؟

فتنہ دجال اور اس کی حقیقت فتنوں کا نازل ہونا قیامت کے قریب ہونے کی نشانی ہے ۔ختم النبین حضرت محمّد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں جن جن فتنوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے ان میں سے ایک بڑا فتنہ دجال کا فتنہ بھی ہے ۔فتنہ دجال کی حقیقت کیا ہے اس کے بارے میں آج ہم جانیں گے ۔ اگر لفظ دجال کے لغوی اور اصلاحی مفہوم کے حوالے سے دیکھا جائے تو دجال عربی زبان کا لفظ دجل سے نکلا ہے اس سے مراد ہے جھوٹ چھپا لینا ، فریب اور ڈھانپ لینا کے ہیں ۔دجال فعال کے وزن پر مبالغہ کا صیغہ ہے جس سے مراد ہے بہت زیادہ جھوٹ بولنے والا اور دھوکہ دینے والا۔دجال حق کو باطل کے سبب سے چھپا لیتا ہے اسی وجہ سے دجال کو کذاب بھی کہا گیا ہے ۔ قرآن پاک میں سورۃ الانعام کی آیت 158 میں کچھ نشانیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے ان میں سے کچھ نشانیوں دجال کی بھی ہیں ۔ کیونکہ امام ترمذی نے سند صحیح کے ساتھ حضرت ابو ہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے مرفاعاً روایت کیا ہے کہ جب تین نشانیاں نازل ہوجائیں گی تو کسی ایسے شخص کے ایمان لانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہو گا ۔جن تین نشانیوں کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے وہ یہ ہیں دجا...

منہ سے بدبو آنے کی وجوہات اور اسے ختم کرنے کے لیے آسان گھریلو ٹوٹکے

منہ سے بدبو آنے کی وجہ اور اسے ختم کرنے کے طریقے منہ سے بدبو آنا ایک بہت ہی ناپسندیدہ اور ناگوار عمل اور احساس ہے ۔اس عمل سے نہ صرف سامنے والا شخص بلکہ وہ شخص خود بھی بہت شرمندہ ہوتا ہے۔جب کسی کو احساس ہوتا ہے کہ اس کے منہ سے بدبو آرہی ہے تو وہ سب سے پہلے سوچتا ہے کہ آخر اس کے منہ سے بدبو آتی کیوں ہے ؟ منہ سے بدبو آنے کی ایک نہیں بلکہ بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں ۔ڈاکٹرز کے مطابق اگر کسی کے منہ سے مسلسل بدبو آتی ہے تو اس کے ذمہ دار وہ جراثیم ہوتے ہیں جو منہ کے اندر موجود ہوتے ہیں ۔یہ جراثیم انسان کے منہ کے اندر رہتے ہیں اور ایسی گیس پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے منہ سے بدبو آتی ہے۔ حقیقت میں جب انسان کچھ کھاتا ہے تو منہ میں موجود یہ جراثیم منہ کے اندر موجود اسٹارچ اور شکر کو توڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے منہ سے بدبو آنا شروع ہوجاتی ہے۔ صحت سے وابستہ ماہرین کے مطابق منہ سے بدبو آنا ایک بیماری ہے ۔اس بیماری کو میڈیکل کی فیلڈ میں ہیلیٹوسس کہا جاتا ہے ۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر بہت وقت سے اور مسلسل منہ سے بدبو آرہی ہو تو جلدی ہی دانتوں کے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے ۔ اس سے آپ کو کچھ اندا...

اصحاب ایکہ کون تھے؟ ان پر کیوں عذاب نازل ہوا ؟

اصحاب ایکہ کون تھے اور ان پر عذاب کیوں نازل ہوا اصحاب ایکہ میں ایکہ سے مراد ہے جھاڑی ۔ان لوگوں کا شہر بہت سرسبز تھا اور جنگلوں میں تھا ۔ان لوگوں کی ھدایت کے لئے اللہ نے حضرت شعیب علیہ السلام کو اپنا پیغمبر بنا کر بھیجا تا کہ یہ لوگ سیدھے راستے پر چل سکیں ۔عربی زبان میں لفظ ایکہ سے مراد وہ سرسبز جھاڑیاں ہیں جو جنگل میں بہت زیادہ ہرے بھرے درختوں کی وجہ سے اگتی ہیں اور جھاندے کی شکل حاصل کرلیتی ہیں ۔ان باتوں کو جاننے سے مدین کی آبادی کا پتہ آسانی سے معلوم ہوسکتا ہے وہ ایسا کہ یہ مدین کا قبیلہ بحر قلزم کے مشرقی کنارہ اور عرب کے مغرب شمال میں ایسی جگہ آباد تھا جسے شام کے متصل حجاز کا آخری حصہ کہا جا سکتا ہے اور حجازوالوں کو شام، فلسطین اور مصر تک جانے میں بھی اس کے کھنڈرراہ میں پڑتے تھے اور جو تبوک کے بالمقابل واقع تھا۔ مفسرین کی اس بارے میں مختلف رائے ہیں کہ مدین اور اصحاب ایکہ ایک ہی قبیلہ کے دو مختلف نام ہیں یا دو الگ الگ قبیلے کے نام ہیں کچھ مفسرین کی رائے ہے کہ مدین اور اصحاب ایکہ الگ الگ قبیلے ہیں ان کے مطابق مدین ایک شہری قبیلہ تھا اور اصحاب ایکہ ایک دیہاتی قبیلہ تھا جو جنگ...

فالج کی کچھ خاموش علامات

فالج کی خاموش علامات فالج ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سسے دماغ کو نقصان ہوتا ہے اور فالج سے جسم کا کوئی بھی حصہ مفلوج ہو جاتا ہے یعنی وہ حصہ کام نہیں کرسکتا اگر فالج کا علاج مناسب وقت میں ہوجائے تو اس کے زیادہ اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔فالج کے خطرناک ہونے ک کچھ لوگ اس کی علامات کو عام سمجھتے ہیں اور اس پر زیادہ توجہ نہیں دیتے ہیں جس کی وجہ سے فالج کا علاج بروقت نہیں ہو پاتا اور اس صورت حال میں بہت نقصان اٹھانا پڑا سکتا ہے۔فالج کے دورے کے بعد ہمارے دماغ کے 19 لاکھ خلیات ختم ہوجاتے ہیں ۔اگر ایک گھنٹے تک علاج نہ کرایا جائے تو ہمارے دماغ کی عمر میں ساڑھے تین سال تک کا اضافہ ہوجاتا ہے۔فالج کے مریض کو علاج ملنے میں جتنی بھی تاخیر ہو گئی مریض کے لیے اتنی ہی مشکلات میں اضافہ ہو گا ۔مریض کے لیے بولنے میں مشکلات ، یاداشت میں کمی اور رویے میں تبدیلی جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ فالج کی جتنی زیادہ جلدی شناخت کر لی جائے تو اتنا ہی اس کا علاج زیادہ بہتر اور اچھے طریقے سے ہوسکتا ہے اور فالج کی وجہ سے دماغ کو پہنچنے والے نقصان کو اتنا ہی کم جاسکتا ہے۔عام طور پر فالج کی دو اقسام ہے ۔ فالج کی ای...

سورج پر کی جانے والی دلچسپ تحقیق

سورج کے حوالے سے سپینش ماہرین کی دلچسپ تحقیق سورج ہماری زمین پر تونائی کا ایک بہت بڑا اور اہم زریعہ ہے ۔جانداروں کے لیے سورج بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔پودوں کی نشونما سورج کی روشنی میں ہوتی ہے۔ہماری زندگی کی بقاء سورج سے ہی ممکن ہے ۔سورج کی ساخت پر بہت ساری تحقیق کی گئی اور کئی جاری ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کے ہو سکتا ہے کے سورج ایک چھوٹی کہکشاں کے یعنی ہماری کہکشاں یعنی ملکی وے سے گزرنے کے بعد وجود میں آیا ہے۔ ماہرین فلکیات کی رائے کے مطابق ایک چھوٹی کہکشاں جس کا نام سیگی ٹیڑئس ہے اربوں سال سے گردش کررہی ہے اور اپنی ملکی وے کہکشاں کے پاس سے گزرتی رہتی ہے ۔سیگی ٹیرئس کے پاس گزرنے کے عمل نے ملکی وے کہکشاں کے تشکیل کے عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔اب ماہرین کی رائے ہے کے ہمارا سورج بھی اسی چھوٹی سیگی ٹیرئس کہکشاں کی وجہ سے ہی پیدا ہوا ہے۔   سپین میں واقع کینیری کے جزائر میں فلکیات طب کے ادارے سے تعلق رکھنے والے ٹامس ریوز لارا اور ان کے کچھ دوستوں نے یہ دلچسپ تحقیق پیش کی ہے۔ ان لوگوں نے گایا خلائی نامی دوربین سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو استعمال کر کے ہمارے نظام شمسی کے آس پاس 6500 نوری...

ہوا کے بگولے کیسے بنتے ہیں؟

چکردار گھومنے والے ہوا کے جن آپ نے کسی صحرا یا پھر کسی میدانی علاقے میں ہوا کو چکر میں تو گھومتے ہوے دیکھا ہو گا ۔اس کے بارے میں لوگوں کی مختلف رائے ییں۔جیسے بزرگ کہتے ہیں ہو سکتا ہے کے یہ ہوا کے چکر میں جنات کے بچے کھیل رہے ہوں۔لیکن پریشان نہ ہوں آج ہم یہ بات کریں گے کے یہ کیسے گھومتی ہے؟ یہ مٹی کے بگولے کیا ہیں اور بنتے کیسے ہیں؟ یہ چھوٹے شیطانی ہوئی مرغولے ہوتے ہیں ان کو انگلش میں ڈسٹ ڈیول کہا جاتا ہے۔ان ڈسٹ ڈیول کی کم سے کم لمبائی آدھا میٹر اور زیادہ دس سے لے کر ایک ہزار میٹر تک کی انچائی تک گھومتے ہیں۔یہ گھومتے ہوے ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں۔یہ چکر دار ہوا بہت ہی منظم انداز میں رہتے ہیں اور لمبا فاصلہ طے کرتے ہیں۔عام طور پر یہ عمودی طرف ہوتے ہیں اور اس میں ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا رہتا ہے۔یہ چھوٹے ہوا کے چکر زیادہ خطرناک نہیں ہوتے لیکن بڑے بگولے کی وجہ سے انسان کو اور اس کی املاک کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس طرح کے بڑے بگولے بھی دوسری طرح کے بگولوں کی طرح ہی عمودی طرف حرکت کرتے ہیں۔ طوفان میں ہونے والی گرج چمک کی وجہ سے بہت سے بڑے طوفانی بگولے پیدا ہوتے ہیں۔جبکہ کے دوسری...