منہ سے بدبو آنے کی وجہ اور اسے ختم کرنے کے طریقے
منہ سے بدبو آنا ایک بہت ہی ناپسندیدہ اور ناگوار عمل اور احساس ہے ۔اس عمل سے نہ صرف سامنے والا شخص بلکہ وہ شخص خود بھی بہت شرمندہ ہوتا ہے۔جب کسی کو احساس ہوتا ہے کہ اس کے منہ سے بدبو آرہی ہے تو وہ سب سے پہلے سوچتا ہے کہ آخر اس کے منہ سے بدبو آتی کیوں ہے ؟ منہ سے بدبو آنے کی ایک نہیں بلکہ بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں ۔ڈاکٹرز کے مطابق اگر کسی کے منہ سے مسلسل بدبو آتی ہے تو اس کے ذمہ دار وہ جراثیم ہوتے ہیں جو منہ کے اندر موجود ہوتے ہیں ۔یہ جراثیم انسان کے منہ کے اندر رہتے ہیں اور ایسی گیس پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے منہ سے بدبو آتی ہے۔
حقیقت میں جب انسان کچھ کھاتا ہے تو منہ میں موجود یہ جراثیم منہ کے اندر موجود اسٹارچ اور شکر کو توڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے منہ سے بدبو آنا شروع ہوجاتی ہے۔
صحت سے وابستہ ماہرین کے مطابق منہ سے بدبو آنا ایک بیماری ہے ۔اس بیماری کو میڈیکل کی فیلڈ میں ہیلیٹوسس کہا جاتا ہے ۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر بہت وقت سے اور مسلسل منہ سے بدبو آرہی ہو تو جلدی ہی دانتوں کے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے ۔
اس سے آپ کو کچھ اندازہ ہو گیا ہو گا کے منہ سے بدبو آنے کی کیا وجوہات ہیں۔لیکن اس بیماری سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ اس بیماری کو دور کرنے کے لیے بہت سے گھریلو علاج یا ٹوٹکے موجود ہیں جو یہاں پیش کیے جارہے جن پر عمل کر کہ آپ اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔
پانی زیادہ پینا
پانی کم پینا بھی منہ سے بدبو آنا کا باعث بن سکتا ہے۔
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اگر ہم پانی کم پیں تو ہمارا منہ خشک رہتا ہے جس کی وجہ سے منہ سے منہ سے بدنو آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ منہ میں وہ ہارمونز جو تھوک بناتے ہیں منہ خشک رہنے کی وجہ سے متاثر ہوجاتے ہیں ۔اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم سب اپنے منہ کو نم رکھیں ۔یونائیٹڈ سٹیٹس فوڈ اینڈ نیوٹریشن کی تحقیق کے مطابق ایک دن میں عورتوں کو 3.7 لیٹر جب کہ مردوں کو ایک دن میں 2.7 لیٹر پانی لازمی پینا چاہئے ۔
سبز چائے کا استعمال
سبز چائے کا لگاتار استعمال آپ کے منہ سے بدبو کو ختم کرسکتا ہے ۔سبز چائے میں اینٹی اکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں ۔یہ اینٹی اکسیڈنٹس جراثیم کے خلاف مزحمت پیدا کرتے ہیں ۔طبی ماہرین کے مطابق سبز چائے میں ایک ایپیگلوٹوٹچن 3 گیلٹی نامی جز پایا جاتا ہے جس سے مسوڑھوں کے مسائل ختم ہوتے ہیں جو منہ سے بدبو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ٹی ٹری تیل کا استعمال کرنا
منہ میں موجود جراثیم منہ کی بدبو کا باعث بنتے ہیں یہ جراثیم ایسی گیس خارج کرتے ہیں جس کی وجہ سے منہ سے بدبو آتی ہے ۔ایک کی گئی تحقیق میں یہ کہا گیا ہے کہ ٹی ٹری کا تیل استعمال کرنے سے منہ کی بدبو سے چھٹکاره حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ٹی ٹری کی تیل استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ گرم پانی کے ایک کپ میں ٹی ٹری کے چند قطرے ملا کر اچھی طرح منہ میں ان کو گھما کر کلیاں کریں ۔یہ عمل بدبو سے نجات کے لیے بہت ہی معاون ثابت ہو گا ۔
دار چینی کا تیل استعمال
اگر کسی کے منہ سے بھی بدبو آرہی ہو تو اسے چاہئے کہ دار چینی کے تیل کے کچھ قطرے گرم پانی ملا کر بہت اچھی طرح اس سے کلیاں کرے۔ یہ عمل کرنے سے آپ خود ہی اپنے آپ کو بہتر محسوس کرے گے۔ دارچینی کے تیل میں یہ خاص خوبی ہوتی ہے کہ وہ منہ اور مسوڑھوں کے مسائل کو حل کرنے میں بہت ہی مفید ثابت ہوتی ہے ۔
خوشبو دار مصالحہ جات کا استعمال
لونگ ،الائچی اور سونف ایسے مصالحہ جات جو خوشبو دار ہوتے ہیں ۔اگر کسی کے منہ سے بدبو آتی ہے جس سے وہ شرمندہ ہوتا ہو تو وہ اپنے منہ میں ایک الائچی کو چپا کر کچھ دیر تک رکھ لے۔ ایسا کرنے سے منہ کی بدبو اسی وقت ختم ہوجاتی ہے۔
صحت سے کچھ مزید معلومات