چکردار گھومنے والے ہوا کے جن
آپ نے کسی صحرا یا پھر کسی میدانی علاقے میں ہوا کو چکر میں تو گھومتے ہوے دیکھا ہو گا ۔اس کے بارے میں لوگوں کی مختلف رائے ییں۔جیسے بزرگ کہتے ہیں ہو سکتا ہے کے یہ ہوا کے چکر میں جنات کے بچے کھیل رہے ہوں۔لیکن پریشان نہ ہوں آج ہم یہ بات کریں گے کے یہ کیسے گھومتی ہے؟ یہ مٹی کے بگولے کیا ہیں اور بنتے کیسے ہیں؟
یہ چھوٹے شیطانی ہوئی مرغولے ہوتے ہیں ان کو انگلش میں ڈسٹ ڈیول کہا جاتا ہے۔ان ڈسٹ ڈیول کی کم سے کم لمبائی آدھا میٹر اور زیادہ دس سے لے کر ایک ہزار میٹر تک کی انچائی تک گھومتے ہیں۔یہ گھومتے ہوے ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں۔یہ چکر دار ہوا بہت ہی منظم انداز میں رہتے ہیں اور لمبا فاصلہ طے کرتے ہیں۔عام طور پر یہ عمودی طرف ہوتے ہیں اور اس میں ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا رہتا ہے۔یہ چھوٹے ہوا کے چکر زیادہ خطرناک نہیں ہوتے لیکن بڑے بگولے کی وجہ سے انسان کو اور اس کی املاک کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس طرح کے بڑے بگولے بھی دوسری طرح کے بگولوں کی طرح ہی عمودی طرف حرکت کرتے ہیں۔
طوفان میں ہونے والی گرج چمک کی وجہ سے بہت سے بڑے طوفانی بگولے پیدا ہوتے ہیں۔جبکہ کے دوسری طرف سورج کی دهوپ کی وجہ سے دهول کے چکر دار ہوائی مرغولے پیدا ہوتے ہیں اور ان کی شکل بڑے طوفانی بگولوں جیسی ہوتی ہے ۔اسے امریکا کے کچھ علاقوں میں شیطان کا رقص بھی کہا جاتا ہے۔کیلیفورنیا میں ان بگولوں کو ریت کا دیو کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے ریت کا کھیل ۔نواجو کی زبان میں ان بگولوں کو چنڈی کہا جاتا ہے وہ اسے بھوتوں اور چڑیلوں کی سزا کہتے ہیں ۔ان لوگوں کے حساب سے یہ چنڈی یعنی بگولے گھڑی کی سوئی کی سمت میں گھومے تو یہ نیک روح ہے جبکہ اگر یہ گھڑی کی سوئی کے الٹی طرف گھومے تو یہ بری روح ہے۔ان کی تہذیب میں ان بگولوں کے حوالے سے کہانی بھی جس میں بیان ہے کے ایک بری روح آسمان سے زمین پر نازل ہوتی ہے اور ان بگولوں کی شکل لے لیتی ہے اور زمین پر رہنا شروع کر دیتی ہے۔
سعودی عرب ، قزاقستان اور اردن میں ان بگولوں کو جنات یا شیطان کہہ کر پکارا جاتا ہے ۔ان علاقوں میں یہ ہوا کے چکر کئی سو میٹر کی بلندی تک پہنچ جاتے ہیں۔مصر میں ان بگولوں کو فاست ال عفریت کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے ہوا کا بھوت ۔ایران میں اسے چکر دار ہوا کہتے ہیں۔کینیا میں ان بگولوں کو نگوما سیا آکا کہا جاتا ہے جس کا مطلب عورت کا شیطان ہے۔پرتگال میں اسے ریموینو کہا جاتا ہے جس سے مراد مسلسل گھومنے والا ہے۔براذیل میں اسے پن چکی کہا جاتا ہے۔کچھ تہذیبوں میں ان دھول کو ساکی رقص بھی کہا جاتا ہے جو ان کا مذہبی رقص بھی ہے ۔اسی وجہ سے ہمارے اباو اجداد بھی اسے غیر مخلوق قرار دیتے رہے ہیں۔لیکن یہ چکر دار ہے کیا آخر ؟
ٹھنڈی ہوا جیسے ہی جگہ لینے کے لئے گرم ہوا کو دھکیلتی ہے تو گرم ہوا سکڑتی جاتی ہے ۔ گرم ہوا سکڑتے وقت پیچھے اندر کی جانب ہٹتے ہوئے مٹی بھی اندر کی طرف سکڑتی ہے اور اپنے ساتھ کھینچ لاتی ہے جس سے ایک دائروی گھماؤ بن جاتا ہے۔ اس کھینچنے کے عمل سے جو مٹی یا دھول اندر دائرہ میں گھومتی ہے وہ اس دائروی گھماؤ کی دیواروں کا کام دیتی ہے جو کہ گھماؤ کے کے کام کی حفاظت بھی کرتی ہیں۔یہ ہوا شروع میں عمودی گھومتی ہے جس کے بعد گرم ہوا ہلکی ہونے کی وجہ سے افقی جانب گھومتی ہوئی اٹھتی ہے اور پھر اوپر کی طرف سیدھی حرکت کرتی ہے۔ اگر صورت حال بالکل اس کے مطابق ہو تو ہوا گھومتی ہوئی چلنے لگتی ہے۔چکردار ہوا میں ثانوی بہاؤ اس طرح پیدا ہو گا کہ دیگر گرم ہوائیں اور بننے والے بھنور کے نیچے کھینچی چلی جاتیں ہیں جو کہ افقی رفتار تیز کرنے کی وجہ بنتی ہے ۔جتنی گرم ہوا نئے بنے ہوے بھنور کی اوپر اٹھتی ہوا کی جگہ لینے کے لئے آتی ہے گھماؤ کا عمل مزید تیز ہوتا جاتا ہے جس سے بھنور میں مزید بڑھوتری ہونے لگتی ہے۔ ایک چکردار ہوا دھوئیں کی چمنی سے جیسا ہوتا ہے چمنی اور چکردار دھول دونوں میں ہی گرم ہوا گھومتی ہے اور اوپر اٹھتی چلی جاتی ہے۔جیسے گرم ہوا اوپر اٹھتی ہے ٹھنڈی ہوتی ہے اور اپنی اچھال کھو دیتی ہے جب کہ نیچے گرم ہوا کا مزید اضافہ جاری رہتا ہے۔جیسے جیسے ہوا اوپر اُٹھتی ہے بھنور کے باہر موجود ہوا میں شامل ہوتی جاتی ہے۔ اس قانون کے مطابق ٹھنڈی ہوا واپس پلٹتی ہے اور گرم ہوا کی بیرونی اطراف کے خلاف توازن رکھنے کا کام کرتی ہے جس سے یہ تمام نظام بلکل ٹھیک رہتا ہے۔عموما چکردار دھول زمینی سطح پر رگڑ کے ساتھ ساتھ آگے کی طرف حرکت پیدا کرتا ہے۔
اس وقت تک چکر دار مٹی اپنے آپ کو برقرار رکھنے کے قابل بن جاتا ہے جب اس کے آس پاس کی گرم ہوا کے قریبی زریعے تک پہنچ ممکن هو۔سطح کے ساتھ اگر گرم ہوا میسر هو تو یہ ٹھنڈی ہوا کو ساتھ اندر کھینچ لیتی ہے جس کا حیرت انگیز نتیجہ ہوتا ہے یہ چکر دار ہوا جلد ہی غائب هو جاتے ہیں۔یہ اس وقت ہوتا ہے جب ان کی رفتار کم هو۔زمین پر یہ ہوائیں بہت چھوٹی ہوتی ہیں۔ ان کا قطر 3 فٹ سے چھوٹا ہوتا ہے اور اس کے چلنے کی زیادہ سے زیادہ رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے، اور ایک منٹ کے وقت میں یہ بن کے ختم بھی ہو جاتے ہیں