وائی فائی ٹیکنالوجی کے بارے میں دلچسپ حقائق
آج وائی فائی کے بارے میں کون نہیں جانتا۔ہر شخص وائی فائی کے بارے میں آگاہ ہے۔وائی فائی ایک حیرت انگیز ٹیکنالوجی ہے ۔وائی فائی کے زریعے ایک آلے سے دوسرے آلے میں ڈیٹا شیرنگ اور معلومات کا تبادلہ ریڈیائی لہروں کے زریعے ہوتا ہے۔
آج اکیسویں صدی کے جدید دور میں جہاں ہماری زندگی ہر طرح کی ٹیکنالوجی سے گھری ہوئی ہے وہیں وائی فائی کی سہولت بھی ہر جگہ میسر ہے۔وائی فائی کا استعمال آج بہت ہی عام ہوچکا ہے۔لوگ صبح اٹھنے کے بعد ناشتہ بعد میں کرتے ہیں اور وائی فائی پہلے استعمال کرتے ہیں۔سمارٹ فون اور اینڈرائڈ فون کے آنے کے بعد آج وائی فائی ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن گیا ہے۔آج وائی فائی کے بغیر زندگی کا گزارا بھی تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔وائی فائی کے بارے میں آپ کو آج کچھ دلچسپ حقائق بتاتا ہوں۔
وائی فائی کو بلاک کرنے والی چیزوں میں ایک چیز انسانی جسم ہے۔انسان کے جسم کا زیادہ تر حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ہمارا جسم وائی فائی کے سگنلز کو روک سکتا یا کم کرسکتا ہے اگر ہم کمپیوٹر اور اپنے وائی فائی کے راوٹر کے درمیان بیٹھ جائیں۔ہمارا جسم میں پانی کی وجہ سے سگنلز بلاک ہوتے ہیں۔ وائی فائی کے سگنلز دھاتوں کے بنی ہوئی چیزوں سے اور زیادہ بلاک ہوجاتے ہیں۔
ہمارے اینڈرائڈ فون کے علاوہ وائی فائی ٹیکنالوجی واکی ٹاکی، سیل فون ،کار ریڈیو اور ویدر ریڈیو جیسے دوسرے آلات میں بھی استعمال ہوتی ہے۔
اے ایم ریڈیو آلہ ہر سیکنڈ میں ہزاروں لہروں پر مشتمل فریکوئنسی کو استعمال کرتا ہے۔ایف ایم میں ہر سیکنڈ لاکھوں لہروں پر مشتمل فریکوئنسی استعمال ہوتی ہے اور ایف ایم ڈیٹا کو بھجنے اور حاصل کرنے میں فریکوئنسی کو استعمال کرتا ہے۔فریکونسی میں ہر سیکنڈ میں اربوں لہریں سفر کرتی ہیں۔
وائی فائی کو آزاد اور ممکن بنانے کے لیے فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن امریکا نے 1985 میں آہم کردار ادا کیا۔انہوں نے ایک فیصلہ کیا کے بینڈز فریکوئنسی کو حکومت کی اجازت کے بغیر استعمال کرسکتے ہیں۔اس فیصلہ کی وجہ سے لوگوں اور بہت سارے اداروں نے آزاد بینڈز کو استعمال کرنے کے طریقہ ڈھونڈنا شروع کردیا ۔
وائی فائی جو ریڈیو ویووز استعمال کرتا ہے وہی میکرو ویوو میں استعمال ہوتی ہیں۔اسی وجہ سے پرانے میکرو وویو وائی فائی میں روکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔
کچھ باتیں
- اگر وائی فائی سکیورٹی کے بغیر یعنی پاس وورڈ نہ ہو تو ہیکرز وائی فائی کو اوپن کر کے یوزر کے پرسنل ڈیٹا اور آہم معلومات تک دو سیکینڈ سے بھی کم وقت میں رسائی حاصل کر کے معلومات چوری کرسکتے ہیں۔
- امریکا کے کچھ فٹ بال سٹیڈیمز نے اعداد شمار جاری کئے ہیں۔ان عدد و شمار کے مطابق ایک فٹ بال کے میچ کے دوران 30 ہزار سے زیادہ وائی فائی کے کنکشن استعمال ہورہے ہوتے ہیں۔
- گرین لینڈ ، وسطی افریقہ ، صومالیہ ، بھوٹان ، کیوبا اور جزائر سولومن میں وائی فائی کا استعمال بہت ہی محدود ہے۔
- ورجینیا کے ایک قصبے گرین بینک میں امریکی حکومت نے وائی فائی ، موبائل کنکشن اور بلیوٹوتھ کے استعمال کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔اور اس قانون کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے اس قصبے میں جدید ترین دوربین نصب کررکھی ہیں۔
- وائی فائی کے عام نیٹ ورک سگنلز کو 300 فٹ کے فاصلہ تک پہنچا سکتا ہے جبکہ بڑی عمارتیں میں وائی فائی کے سگنلز 300 فٹ سے بھی کم فاصلے یعنی 30 سے 100 فٹ کے فاصلے پر پہنچ سکتے ہیں۔
- عام طور پر وائی فائی کنکشن کو لگوانے میں کچھ خرچا آسکتا ہے پر اس کا ہارڈ ویئر ایک لمبے عرصے تک کام کرتا ہے تو وائی فائی عرصہ تک استعمال کرنے کی وجہ سے سستی ثابت ہوتی ہے ۔
سائنس سے متعلقہ کچھ اور معلومات