نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

دودھ سے دہی کیسے بنتی ہے؟فرمنٹیشن کیا ہے؟


فرمنٹیشن

وہ عمل جس میں گلوکوز کی مکمل آکسیڈیشن ریڈکشن ہوتی ہے ۔ فرمنٹیشن کہلاتا ہے ۔
سیلولرریسپریشن میں گلوکوز کے مالیکیول کی آکسیڈیشن ریڈکشن ہوتی ہے اور ATP کی صورت میں توانائی پیدا ہوتی ہے۔


پاسچر

انسان فرمنٹیشن کو صدیوں سے ایک کیمیائی عمل تصور کرتا تھا لیکن پاسچر نے 1857 ء میں بتایا کہ فرمنٹیشن کی تمام اقسام میں مائیکرو آرگنزمز کی سرگرمیاں نمایاں ہوتی ہیں ۔ پاسچر نے سائنس دانوں کو دکھایا اور قائل کیا کہ فرمنٹیشن کےدوران مائیکروآرگنزمز بھی نمو پاتے ہیں ۔
فرمنٹیشن کے دوران بنے والے پراڈکٹ کے حوالہ سے فرمنٹیشن کی کئی اقسام ہیں ۔

کاربوہائیڈریٹس کی فرمنٹیشن

کاربو ہائیڈریس کی فرمنٹیشن کے ابتدائی مراحل ریسپریشن سے ملتے جلتے ہیں ۔ کاربوہائیڈریٹس کی فرمنٹیشن کی ابتداء گلائیکولائسز سے ہوتی ہے ۔ جس میں گلوکوز کو ایک مالیکیول ٹوٹ کر پائی روک ایسڈ کے دو مالیکیولز میں تبدیل ہوتا ہے مختلف آرگنزمز اگلے مراحل مختلف طریقوں سے سرانجام کراتے ہیں جس سے پائی روک ایسڈ سے مختلف طرح کے پراڈکٹس بنتے ہیں ۔

کاربوہائیڈریٹ کی فرمنٹیشن کی اقسام

کاربوہائیڈریٹ کی فرمنٹیشن کی دو بنیادی اقسام ہیں ۔جو ذیل میں پیش کی جارہی ہیں۔

  • الکحلک فرمنٹیشن (بذریعہ پیسٹ)
  • لیکٹک ایسڈ فرمنٹیشن (بذریعہ بیکٹیریا)
1۔الکوحلک فرمنٹیشن

الکوحلک فرمنٹیشن کئی اقسام کی بیسٹ سے ہوتی ہے جیسے کہ سیکرومائسیز سیری ویسیائی۔فرمنٹیشن کے اس عمل میں پائی روک ایسڈ سے کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالی جاتی ہے اور ایسی ٹیلڈی ہائیڈ بنتا ہے جس کی ریڈکشن سے ایتھنول پائی بنتا ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے نکلنے سے خمیری روٹی وغیرہ پھول جاتی ہے ۔

2۔لیکٹک ایسڈ فرمنٹیشن

لیکٹک ایسڈ فرمنٹیشن میں پائی روک ایسڈ کی ریڈکشن سے ایک ایسڈ بنتا ہے۔ کئی بیکٹیریا میں یہ عمل ہوتا
ہے مثلا
  • سٹریپٹوکوکس
  • لیکٹوبیسی لس
استعمال

  1. اس فرمنٹیشن کو ڈیری انڈسٹری میں استعمال کیا جاتا ہے۔
  2. اس سے دودھ کو دہی میں بدلا جاتا ہے۔
  3. اس فرمنٹیشن سے مختلف اقسام کے پنیر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

بائیو ٹیکنالوجی میں فرمنٹیشن

بائیوٹیکنالوجی میں فرمنٹیشن کا مطلب مائیکروآرگنزمز کے بڑے کلچر سے کسی پراڈکٹ کا بنانا ہوتا ہے ۔ جبکہ پہلے پہل فرمنٹیشن سے مراد مشروبات مثلا شراب ،بیئر وغیرہ ، سپرٹ اور خوراک جیسے کہ دہی ، خنزیر ،سویا کی چٹنی ، پنیر، خمیری اچار وغیرہ میں مائیکرو آرگنزم کا استعمال فرمنٹیشن کہلاتا تھا

فرمنٹیشن کا استعمال 

آج کے جدید دور میں فرمنٹیشن کو استعمال کرتے ہوے تجارتی لحاظ سے کسی جاندار کی افزائش کی جاتی ہے اور صنعتی کیمیکلز بنائے جاتے ہیں ۔ جیسے کہ

  • فرمنٹیشن کی گئی خوراک
  • صنعتی بپروڈکٹس

1۔فرمنٹیشن کی گئی خوراک

فرمنٹیشن کی گئی خوراک کے بہت فائدے ہوتے ہیں جیسے کہ

  • فرمنٹیشن سے تیار کی گئی خوراک لذیز زیادہ اور جلدی ہضم ہونے والی اور زیادہ غذائیت والی بنتی ہے ۔
  •  فرمنٹیشن کی گئی خوراک زیادہ محفوظ ہوتی ہے ۔ 
  • فرمینیشن کی گئی خوراک ریفریجریٹر کو میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔


فرمنٹیشن کی گئی خوراک کے گروپس

فرمنٹیشن کی گئی خوراک کے گروپس درج ذیل ہیں

  • اناج والے پروڈکٹس
  • ڈیری پروڈکٹس
  • پھلوں اور سبزیوں کے پروڈکٹس
  • مشروب پروڈکٹس

i) اناج والے پراڈکٹس

اناج والے پروڈکٹس میں بریڈ یعنی خمیری روٹی سرفہرست ہے ۔
گندم کے گندھے آٹے کی فرمنٹیشن کے بیکٹیریا کے نام یہ ہیں۔

  • لیکٹک ایسڈ بیکٹیریا
  • سیکرومائسیز بیکٹیریا

ii) ڈیری پروڈکٹس

دہی اور پنیر اہم فرمنٹیشن پراڈکٹس ہیں ۔
دہی اس طرح بنتی ہے۔
دہی کو بنانے میں جو فرمنٹیشن ہوتی ہے اس میں ایک بیکٹیریا استعمال ہوتا ہے جس کا نام لیکٹک ایسڈ بیکٹیریا ہے .


پنیر بنانے میں دودھ کے ساتھ لیکٹک ایسڈ سے بننے والا ایسڈ کیمیائی عمل کرتا ہے اور دودھ کی پروٹین جم جاتی ہے۔

iii) پھلوں اور سبزیوں کے پراڈکٹ

پھلوں اور سبزیوں کے پراڈکٹس اور اچار کونمک اور ایسڈ ملا کر فرمنٹیشن کے ذریے محفوظ کیا جا تا ہے ۔

iv) مشروب پراڈکٹس

  • پانی میں اناج کے دانے بھگونے کے بعد شیرہ بنایا جاتا ہے خشک کرنے کے بعد باریک پاؤڈر کی فرمنٹیشن کے دوران گلوکوز پائی روک ایسڈ میں تحلیل ہوتا ہے بعد میں یہ ایتھنول بنتا ہے ۔
  • انگوروں کی پیسٹ کے ذریعہ فرمنٹیشن ہوتی ہے اور شراب بن جاتی ہے ۔

2۔صنعتی پروڈکٹس

فرمنٹیشن کے عمل میں درج ذیل صنعتی پروڈکٹس بنتے ہیں۔

   پروڈکٹ    
 استعمال   ہونے والے
 میکروآرگنزم 

 استعمال                    
 
 ایتھنول 
   سیکرومائیسز   یہ مشروب بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
 گلسرول   سیکرومائیسز  پلاسٹک اور کاسمیٹکس بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔
 فورمک   ایسڈ  ایسپرومائیسز  ٹیکسٹائل رنگ سازی، چمڑا بنانااور ربڑ کو تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔
 ائلک ایسڈ  بیسی لیس  پلاسٹک بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔

فرمینٹر

یہ وہ آلہ جو مائیکرو آرگنزم کو ببائیو ماس میں نمو پانے کے لیے آپٹیمم ماحول دیتا ہے جس میں وہ سبسٹریٹ کے ساتھ عمل کر کے پراڈکٹس بنا تا ہے ۔

فرمینٹر میں فرمنٹیشن کے درج ذیل دو طریقے ہیں ۔

  1. وقفوں کے ساتھ فرمنٹیشن
  2. مسلسل فرمنٹیشن

1۔وقفوں کے ساتھ فرمنٹیشن

اس میں وقفوں میں تقسیم شده غیرمسلسل عمل تھے جس میں درج ذیل مراحل ہوتے ہیں

  • پہلے مرحلے میں خام مال جس کی فرمنٹیشن ہونا ہوتی ہے اس کو فرمنیٹر ٹینک میں بھرا جاتا ہے ۔
  • مناسب ٹمپریچر اور PH مقرر کی جاتی ہے۔
  • پھر اضافی غذائی مادے داخل کیے جاتے ہیں ۔
  • پھر سارے مادے کو بھاپ کے ذریع سٹریلائز کرتے ہیں ۔
  • اس کے بعد مائیکرو آرگنزمز کا خالص کلچر الگ نالی کے زریعے فرمینٹر میں ڈالتے ہیں ۔
  • فرمنٹیشن کا آغاز ہو جاتا ہے پھر مناسب وقت کے ساتھ فرمینٹر کا مواد باہر نکال کر صاف کیا جاتا ہے اور پھر سارا عمل دہرایا جا تا ہے ۔

2۔مسلسل فرمنٹیشن

اس عمل میں فرمنٹیشن پراڈکٹس مسلسل باہر نکالے جاتے ہیں ۔ اس عمل میں مقررہ رفتار کے ساتھ سبسٹریٹ کو لگاتار فرمینٹر میں ڈالتے ہیں اس میں موجود مائیکرو آرگنزمز لگاتار گروتھ کے مرحلہ میں رہتے ہیں۔

فرمینٹر زاستعال کرنے کے فوائد

  • فرمینٹر جانداروں کو بائیوٹیکنالوجی کے ہر عمل کے لیے کنٹرولڈ ماحول مہیا کرتے ہیں ۔
  • فرمینٹرز میں آکسیجن ، غذائیت گروتھ، انہیلر ،ٹمپریچر او PH کو کنٹرول رکھ کر جاندار کی مناسب نشوونما کی جاتی ہے ۔
  • فرمینٹرز میں ہزاروں لیٹر ڈگروتھ میڈیم مہیا کیا جاسکتا ہے ۔
  • فرمینٹرز میں بہت بڑی مقدار میں میٹریلیز تیار کئے جاتے ہیں ۔
  • فرمینٹر زمیں نہایت کم قیمت والی انسولین ، ادویات گروتھ ہارمون اور باقی پروٹینز کی بہت زیاد و مقدار تیار کی جاتی ہے ۔


اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسوہ حسنہ ﷺ

اسوہ حسنہ ﷺ اللہ‎ تعالی کا قانون ہے کے جب باطل سر اٹھاتا ہے تو اسے کچلنے کے لیے حق کی طاقت سامنے آتی ہے۔جب نمرود نے خدائی کا دعوی کیا تو حضرت ابراھیم علیہ السلام کو اس دنیا میں بھجا گیا۔جب فرعون نے خدائی کا دعوی کیا تو اس کے گمنڈ کو خاک میں ملانے کے لیے خدا نے حضرت موسی علی السلام کو دنیا میں بھجا۔ ٹھیک اسی طرح عرب میں جہالت کا بازار گرم تھا۔ہر طرف جھوٹ اور باطل تھا۔ظلم و ستم عام تھا۔لوگ گمراہی میں ڈوبے ہوے تھے۔قتل و غارت عام تھی ہر طرف چوری چکاری، دھوکے بازی کا راج تھا۔بیٹی جیسی نعمت کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کر دیا جاتا تھا۔اگر لڑائی ہو جاتی تو جھگڑا صدیوں تک جاری رہتا تھا۔ کہیں تھا مویشی چرانے پر جھگڑا  کہیں گھوڑا آگے بڑھانے پر جھگڑا  یونہی روز ہوتی تھی تکرار ان میں  یونہی چلتی رہتی تھی تلوار ان میں  پھر ان کو ہدایت پر لانے کے لیے ایک بچے نے جنم لیا۔یہ ربیع اول کا مہینہ تھا۔رات کا اندھرا چھٹا اور نبیوں کے سردار پیدا ہوے جنہوں نے بڑے ہو کر دنیا میں حق قائم کیا اور پوری دنیا میں علم کی روشنی پھلا دی۔ یہ...

اسلام اور عفو و درگزر

عفوودگزر کا مطلب عفو کے معنی ہیں مٹانا ، معاف کرنا ، نظر انداز کرنا اور چشم پوشی کرنا ہیں۔عفو اور درگزر دو مترادف الفاظ ہیں۔اسلامی شریعت میں انتقام لینے اور سزا دینے کی قدرت رکھنے کے باوجود صرف اللہ کی رضا اور مجرم کی اصلاح کے لیے کسی کی لغزش ، برائی اور زیادتی کو برداشت کرتے ہے غصہ ہونے کے باوجود معاف کرنا عفو ودرگزر کہلاتا ہے۔عفو اللہ‎ کی صفت ہے اور اس کے اسمائے حسنی میں سے ہے۔معاف کرنا بلند ہمتی فضیلت والا کام ہے۔رسولﷺ کے اخلاق میں اس فعل کو بہت زیادہ بلند مقام حاصل ہے۔اللہ تعالیٰ اس صفت کو اپنے بندوں میں پیدا کرنا چاہتا ہے۔ارشاد ربانی ہے معاف کرنے کی عادت ڈالو نیک کاموں کا حکم دو اور جاہلوں سے منہ پھیرو عفو کا مطلب ہرگز نہیں ہے کے بدلہ یا انتقام نہ لیا جائے ۔جہاں بدلہ ناگزیر ہو جائے وہاں عفو کی بجاے انتقام لینا ہی بہتر ہے تاکہ شرپسند افراد کو اس ناجائز رعایت سے فائدہ اٹھا کر معاشرے کا امن وسکوں برباد نہ کر سکیں ۔اور دینی اور اجتماعی یا معاشرتی یا اخلاقی حدود پر ضرب نہ لگا سکیں۔ عفو درگزر کی اہمیت اسلامی اخلاق میں عفو ودرگزر کو خاص اہمیت حاصل ہے۔اشاعت ا...

پاکستان میں پائے جانے والے معدنیات کی تفصیل۔

معدنیات   پاکستان میں مدنی وسائل کی ترقی کیلئے س1975 میں معدنی ترقیاتی کارپوریشن کا قیام عمل میں آیا ۔معدنیات کو دھاتی اور غیر دھاتی معدینات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان میں دھاتی معدنیات میں شامل ہیں  لوہا تانبا کرومائیٹ پاکستان کی غیر دھاتی معدنیات میں شامل ہیں معدنی تیل قدرتی گیس خوردنی نمک چونے کا پتھر سنگ مرمر چپسم ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔ معدنی تیل انسان کے لیے معدنی تیل اور اور اس سے تیار ہونے والی مصنوعات کی معاشی اہمیت صنعتوں میں استعمال ہونے والی تمام معدنیات سے بڑھ چکی ہے ۔مدنی تیل کی اہم مصنوعات میں گیسولین، ڈیزل ،موبل آئل، موم اور کول تار اور مٹی کا تیل وغیرہ شامل ہیں۔ پاکستان میں تیل صاف کرنے کے کارخانے موجود ہیں۔ پاکستان میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے قیام کے بعد تیل کی تلاش کے کام میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان میں سطح مرتفع پوٹھوار کا علاقہ معدنی تیل کی پیداوار کا قدیم خطہ ہے۔ اس علاقے کے معدنی تیل کی پیداوار کا قدیم سطح ہے اس کے علاقے میں معدنی تیل کے کنوئیں بلکسر ،کھوڑ ،ڈھلیاں ،جویا میر، منوا...