دنیا کی معمر آبادی کس ملک کی ہے؟ پاکستان میں کتنے فیصد بوڑھے اور جوان ہیں؟ حیران کر دینے والے اعداد و شمار
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جاپان دنیا کی سب سے
بوڑھی آبادی کا ملک ہے۔
عالمی تنظیم پی آر بی کے مطابق جاپان دنیا کی سب سے معمر آبادی کا ملک ہے جہاں 28 اعشاریہ 2 فیصد افراد 65 برس کی عمر سے زائد ہیں۔ اٹلی دنیا کی دوسری بزرگ آبادی والا ملک ہے جہاں 65 برس سے زائد عمر کی آبادی کی شرح 22 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔
برطانوی کمپنی کو 2 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دینے کی ہدایت لیکن یہ ہدایت وزیراعظم نے ...
یورپی ملک فن لینڈ 21 اعشاریہ 9 فیصد بزرگوں کے ساتھ دنیا کا تیسرا، پرتگال 21 اعشاریہ 8 فیصد کے ساتھ چوتھا، یونان 21 اعشاریہ 8 فیصد کے ساتھ پانچواں معمر ترین آبادی والا ملک ہے۔
پی آر بی کے مطابق پاکستان میں 65 برس سے زائد عمر کے افراد کی شرح 4 اعشاریہ 3 فیصد ہے۔ چین میں 11 اعشاریہ 9 فیصد لوگ 65 برس کی عمر سے زائد ہیں۔