دل کے دورہ سے زندگی ہارنے والے شوبز کے ستارے
شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جو دل کی بیماری کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔۔۔دل کا دورہ انسان کو سوچنے سے روک دیتا ہے اور مریض اس کے سامنے بے بس ہوجاتا ہے-میں یہاں آپ کو تین شخصیت کے بارے میں بتاوں گا جن کی موت دل کے دورے پڑنے سے ہوئی
اظہار قاضی
اظہار قاضی پاکستانی فلم انڈسٹری اور ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام تھے۔خوبصورت ہیروز میں ان کا شمار ہوتا تھا اور انہوں نے پشتو اور اردو دونوں فلموں میں کام کیا۔لیکن لالی وڈ کی فلموں کی گرتی ہوئی صورت حال کو دیکھ کر اظہار قاضی نے خود ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا اور رئیل اسٹیٹ کا کام شروع کردیا ان کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا تھے۔2007 میں اپنی سالی کی شادی کے فنکشن میں گئے ہوے تھے وہیں انھیں دل کا دورہ پڑا جب انہیں دل اور انہیں لے کر بھاگے دو گھنٹے بعد ان کا انتقال ہوگیا
حسام قاضی
حسام قاضی کا تعلق کوئٹہ سے تھا اور وہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی کافی مشہور تھے انہوں نے ڈرامہ خالی ہاتھ سے اپنا کیرئیر شروع کیا جب انہیں دل کی تکلیف ہوئی تو وہ کراچی منتقل ہوگئے اپنے علاج کے لیے سے اور یہیں انہیں دل کا دورہ پڑا اور انتقال کر گے ان کا آخری ڈرامہ تھا ’’مٹی کی مورت‘‘
سلیم ناصر
اداکار سلیم ناصر سے لوگوں کو بہت زیادہ محبت تھی۔۔۔’’آنگن ٹیڑھا‘‘ اور ’’ان کہی ‘‘کی کامیابی میں ان کا سب سے زیادہ ہاتھ تھا ان کا آخری ڈرامہ جانگلوس تھا ان کی عمر صرف پینتالیس سال تھی اور ۱۹۸۹ میں انہیں دوپہر کے وقت دل میں شدید درد ہوا وہ بھاگے ہسپتال لیکن وہ دنیا سے چلے گئے ان دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھے-
معین اختر
یہ ایک ایسی موت تھی جس نے ہر کسی کو غم زدہ کر دیا ساٹھ سال کی عمر میں ان کا اچانک دل بند ہوگیا۔وہ تیار ہورہے تھے کہیں جانے کے لئےاور دل کے دورے نے نمہلت نہیں دی سنبھلنے کے لئے