کورونا وائرس: ایسا ملک جس میں طلبہ کی بجائے ان کے روبوٹس نے ڈگریاں وصول کرنا شروع کردیں ۔
جاپان
ٹوکیو: دنیا کی اکثریت کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا شکار ہوکر گھر بیٹھی ہے، ایسے میں جاپان میں طلبا و طالبات نے گریجویشن کی تقریب میں اپنے اپنے نمائندہ روبوٹس بھیج کر کانووکیشن میں شرکت کی اور ڈگریاں وصول کی ہیں۔
جاپان کی بی بی ٹی یونیورسٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے سالانہ کانووکیشن میں طلبا و طالبات کو ان کے روبوٹ کے ذریعے ڈگری دی
یہ تقریب 28 مارچ کو جاپانی شہر چیوڈا میں ہوئی جہاں وائس چانسلر سمیت چند لوگ ہی موجود تھے۔ دوسری جانب حکومتی احکامات پر سختی سے عمل بھی ضروری تھا۔ اسی وجہ سے طالبعلم کے لیے اس کے نام سے موسوم روبوٹ بنائے جو اس تقریب میں شریک ہوئے اور ڈگری وصول کی۔
اس دوران روبوٹ پر لگی ٹیبلٹ نما اسکرین پر طالبعلم نظر آرہا تھا جبکہ اپنے اپنے گھروں میں بیٹھے سارے طالبعلم ویڈیو کیمرے کے ذریعے پورا منظر دیکھ رہے تھے
روبوٹ کے چہرے پر طالبعلموں کی تصویر تھی اور وہ ایک ہاتھ ہلاسکتے تھے جسے اٹھا کر روبوٹک بازو کے ذریعے ڈگری یا تمغا وصول کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام روبوٹس نے گریجویشن تقریب کا گاؤن بھی پہن رکھا تھا۔