فیس بک نے صارفین سے کیا وعدہ پورا کردیا
سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویبسائٹ فیس بک نے صارفین سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے زبردست فیچر متعارف کرادیا۔
فیس بک نے لاک ڈاؤن کے دوران مسیجنر کے بڑھتے ہوئے استعمال کو دیکھتے ہوئے مسینجر کی ڈیسک ٹاپ (کمپوٹر) ایپ متعارف کرادی جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کمپیوٹر سے ہی گروپ ویڈیو اور آڈیو کالز کرسکیں گے۔
اس سے قبل فیس بک صارفین کو کالز کے لیے کمپیوٹر سے یہ سہولت دستیاب نہیں تھی بلکہ وہ بات کرنے کے لیے موبائل استعمال کرنے کے پابند تھے۔
فیس بک کی ڈیسک ٹاک میسنجر ایپ کو ونڈوز اور ایپل کے آپریٹنگ سسٹم پر انسٹال کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
فیس بک کی ڈیسک ٹاک میسنجر ایپ کو ونڈوز اور ایپل کے آپریٹنگ سسٹم پر انسٹال کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کوئی بھی صارف جب میسنجر کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کرے گا تو اُسے استعمال کے لیے خود کو لاگ ان کرنا پڑے گا، آئی ڈی پاس ورڈ ڈالنے کے بعد کمپیوٹر ایپ موبائل سے کنیکٹ ہوجائے گی۔
کمپیوٹر ایپ کو استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے بات کرسکتا ہے
گروپ کالز میں بیک وقت 7 صارفین آڈیو یا ویڈیو کال پر بات کرسکتے ہیں۔
میسنجر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس میں صارفین کو ایسے ذرائع فراہم کیے جائیں گے جن سے انہیں اپنے دوستوں، گھروالوں، دفتری ساتھیوں، طالبعلموں، اساتذہ اور دیگر سے رابطے میں رہیں گے