معدے میں تیزابیت کی وجہ کیا اور بچنا کیسے ممکن؟
نظام ہاضمہ کے چند بڑے مسائل میں تیزابیت کا نام بھی آتا ہے۔عام طور پر معدے کی تیزابیت یا ایسیڈیٹی ایک عام سا طبی مسلہ لگتا ہے لیکن جو شخص اس کا سامنا کرتا ہے اس کے لیے یہ بہت ہی مشکل مرحلہ ہوتا ہے اور ناخوشگوار وقت ثابت ہوتا ہے۔
معدے کی تیزابیت کی وجہ بننے والے معدے کے گیسٹرک گلینڈز ہوتے ہیں۔معدے کے گیسٹرک گلینڈز میں تیزابیت کی زیادہ اضافی مقدر پیدا ہوجاتی ہے جو معدے کی تیزابیت کی وجہ بنتی ہے۔
معدے کی تیزابیت کی وجہ سے سینے میں جلن ہوتی ہے۔معدے میں السر ہوتا ہے۔معدے میں ورم جیسی اور تکلف کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
علامات
معدے کی تیزابیت جن علامات کی شکل میں سامنے آتی ہے وہ یہ ہیں۔
- سنے میں جلن
- معدے اور گلے میں جلن کا احساس
- منہ کا تلخ ذائقہ
- کھانے کے بعد بھاری پن
- قے آنا
- بدہضمی
اگر کسی شخص کو او پر دی گئی علامات ظاہر ہوں تو ممکنہ طور پر وہ معدے کی تیزابیت کا سامنا کر رہا ہوتا ہے۔
معدے کے تیزابیت کی وجوہات
اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں ہر طرح کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔اسی وجوہات جس سے ہماری صحت پر برا اثر پڑے تو ضروری ہے کے ان وجوہات کو جانا جائے اور ان کو ترک کر کے بہتر زندگی گزاری جائے۔وہ کام یا وجوہات جس سے معدے کی تیزابیت ہوتی ہے۔وہ درج ذیل پیش کی جارہی ہیں۔
- زہنی و جسمانی تناو
- زیادہ مصالحے دار خوراک کا استعمال
- زیادہ گوشت کا استعمال
- تمباکو نوشی کرنا
- الکحل کا استعمال
- کھانے میں بداحتیاطی
- بے وقت کھانا
- معدے کے مختلف امراض
- مخصوص ادویات کا استعمال کرنا
پیش کی گئی وجوہات معدے کی تیزابیت کا باعث بنتی ہیں۔
تیزابیت سے بچاؤ کے گھریلو ٹوٹکے
ذیل میں معدے کی تیزابیت سے بچاؤ کے کچھ گھریلو علاج پیش کیے جا رہے جس کی مدد سے معدے کی تیزابیت سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔چند گھریلو ٹوٹکے یہ ہیں۔
- کیلے کا پانی پینے سے فوری طور پر تیزابیت سے سکون حاصل کیا جاسکتا ہے۔
- پودینے کے پتے چبانے یا پودینے کا پانی پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
- ناریل کا پانی پینے سے تیزابیت سے ریلیف حاصل کیا جاسکتا ہے۔
- تھوڑے سے سونف کھا لینے سے یا سونف کا پانی پینے سے معدے کی تیزابیت دور کی جاتی ہے۔
- زیره کے کچھ دانے چبانے یا زیره کا پانی پینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔
- سبز الائچی کے دو دانتوں کو پانی میں ابال کر اسے ٹھنڈا کر لیں اور پی لیں۔
- معدے کی تیزابیت سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کے کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ کھا لیں۔گڑ کھا لینے سے اس مسلہ سے بچا جاسکتا ہے۔
- ایک چائے کے چمچ سیب کے سرکے کو ایک گلاس پانی میں ملائیں اور پھر اس کو خالی پیٹ استعمال کرنے سے تیزابیت سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔
- اگر صرف معدے کی تیزابیت ہے تو 2 کالی مرچ نگل لیں، لیکن اگر السر کے شکار ہیں تو سیب کے سرکے یا کالی مرچ سے دور رہنا چاہے۔
تیزابیت سے بچنے کی احتیاط
چند احتیاط پر عمل کرنے سے معدے کی تیزابیت جیسے مرض بچا جاسکتا ہے۔تیزابیت سے بچنے کی احتیاط یہ ہیں۔
- آہستہ آہستہ کھانا چاہے۔
- نوالہ کو اچھی طرح چنائیں۔
- سونے سے کچھ وقت پہلے کھانے نہیں کھانا چاہے۔یہ ضروری ہے کے نیند سے 2 گھنٹے پہلے کھانا چاہے۔
- زیادہ مصالحے والے کھانوں سے پرہیز کرنا چاہے۔
- تمباکو نوشی سے بچا جائے۔
- ذہنی پریشانی کو دور کیا جائے۔