چائے کی تاریخ
چائے |
آج چائے کس کو پسند نہیں ہے سبھی چائے کو پسند کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کے چائے کہاں سے آئی اس کی تاریخ کیا ہے۔
کیا آپ کو پتا ہے چائے دنیا میںدوسرے نمبر پر یعنی پانی کے بعد سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے یہ مشروب مطلب چائے دنیا کے مختلف جگہوں میں مختلف طریقے سے تیار کیا جاتا ہے اور پیا جاتا ہے۔
چائے کا مشروب پوری دنیا میں کافی سے بھی زیادہ مشھور ہے۔ چائے کا اصل علاقہ چین کا جنوب مغربی علاقہ ہے۔یہاں پڑ ہر سال تقریبا 1.6 ارب پاؤنڈز تک چائے پی جاتی ہے۔
چائے پینے کے اعتبار سے چائنا کے بعد ترکی اس کے بعد آئرلینڈ اور پھر برطانیہ کہ نمبر آتا ہے۔
چائے کی دریافت کیسی ہوئی؟
چائے کی دریافت کا موجد یعنی چائے کا پتا کرنے والا ایک چینی کسان ہے جس کا نام شننونگ ہے۔
چین کے مذہبی نظرے کے مطابق شنںونگ ذراعت کہ بانی ہے۔
شننونگ نے ایم سفر کے دوران غلطی سے زہریلی جڑی بوٹی کھائی تھی جس پر وہ مارنے لگا تھا تو ایک چائے کہ پتا اس کے منہ میں چلا گیا جس سے اس کی زندگی بچ گئی۔یوں اسے چائے کا پتا چلا جو آج پوری دنیا میں مہشور ہے۔
چائے چائنا کے مذہب میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔
آثار قدیمہ کے ماہرین کہتے ہیں کے چھے ہزار سال پہلے چائے سب سے پہلے اسی علاقے میں کاشت کی گئی
چائے کا پہلا نام کیا تھا؟
چائے کو پہلے کہیں پر کھایا جاتا تھا اور کہیں پر اسے سبزی کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا ۔
صرف پندرہ سو سال پہلے کسی نے حادثاتی طور پر چائے کو حرارت کے زریعے چائے کا مشروب بنایا تب چائے کو کھانے کے بعد پینے لے لیے استعمال کیا جانے لگا۔
اور اسے مشروب کا درجہ ملا۔
اس وقت چائے الگ طریقے سے بنائی جاتی تھی۔اس کو بنانے کا طریقہ یہ تھا کے اس کے پتوں کو پیس کر پاوڈر کی شکل دے کر گرم پانی میں ملا کر چائے بنائی جاتی تھی تو اس وقت چائے کا نام موچا یا میٹ تھا۔
چائے کے مختلف استعمالات کے طویل ارتقا کے بعد بالآخر گرم چائے نے مشروب کی اسٹینڈرڈ حیثیت اختیار کرلی۔
چین میں چائے نے کافی مقبولیات حاصل کی۔چائے بادشاہوں کو بھی خوب پسند تھی۔
چائے دوسرے ملکوں میں کیسی گئی؟
سب سے پہلے چائے کو چین میں کاشت کیا جاتا تھا اور کچھ ممالک چین سے چائے کو خریدتے تھے۔
لیکن جب چین پر نویں صدی میں تنگ خانوادے کی حکومت تھی تو اس وقت ایک جاپان کا ایک آدمی چین آیا اور چائے کو جاپان لے کر گیا تو یوں چائے جاپان میں بھی مہشور ہو گئی۔
اس کے بعد سولہوں صدی میں یورپ میں بھی چائے نے مقبولیات حاصل۔ہو گئی۔یورپ میں چائے کو ڈچ تاجر لے کر آئے۔
برطانیہ پر 1662 سے لے کر 1685 تک حکومت کرنے والی ملکہ کیتھرائن آف برگنز نے چائے کو بہت مہشور کر دیا۔
اور دیکھتے ہی دیکھتے چائے نے پوری دنیا میں دھوم۔ مچا دی اور ہر کسی کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔بہت پہلے چائے حکیم اپنے پاس رکھتے تھے اور دوائی کے طور پر استعمال کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ عام گھروں میں بھی استعمال ہونے لگی۔آج چائے دنیا کا اہم۔ ترین مشروب ہے۔
چائے کی کاشت |