پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریاں
یوں تو پانی کے بغیر زندگی کا تصور بھی ممکن نہیں ہے۔زندگی پانی کی وجہ سے ہی قائم ہے۔جسم کو ہر روز پانی کی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر یہ مقدار پوری نا ہوتو
جسم کئی بیماری کا سامنا کرسکتا ہے۔
جسم کئی بیماری کا سامنا کرسکتا ہے۔
یہ تو صاف پانی کی بات تھی۔اگر گندہ پانی پیا جائے تو یہ بہت سے بیماروں کا باعث بنتا ہے۔جو پانی صاف نہیں ہوتا اسے پلوٹڈ واٹر کہتے ہیں۔یہ پانی کی آلودگی کے وجہ سے ہوتا ہے۔
بہت ساری بیماریاں ہیں جو پلوٹڈ پانی پینے سے ہوتی ہیں۔
پلوٹڈ واٹر سے مراد ہے کہ پانی کے ذخائر چھیلوں ، دریاؤں، سمندروں اور زمینی پانی کی آلودگی ہے جس کے لیے وہ قابل استعمال نہیں رہتا ۔پانی کی پلوشن کی بہت سی وجوہات ہیں ۔
یہاں پر کچھ بیماریوں کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں
ڈائریا کی بیماریاں
ڈائریا آنتوں کی بیماریاں ہیں جس کی وجہ سے جسم میں بہت خطرناک حد تک پانی کی کمی ہو جاتی ہے اور جسم ہیضہ اور پچیش وغیرہ جیسی بیماری کا شکار ہوجاتا ہے۔بیکٹیریا، وائرسز اور کچھ پیراسائٹس اس بیماری کی وجہ بنتے ہیں۔
پیچیش
پیچیش مخصوص بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے۔یہ آنتوں کی بیماری ہے اس میں میوکس خون بھی آسکتا ہے۔یہ ڈائریا کی انتہائی سنگین شکل ہے۔
ہیضہ
ہیضہ کی بیماری جس بیکٹیریا سے ہوتی ہے اس کا نام وائبرس کولرا ہے۔وائنرس کولرا یہ بیکٹیریا پلوٹڈ واٹر میں پیدا ہوتا ہے اور اس پانی میں ہی نشونما پاتا ہے۔پانی کو جب پیا جاتا ہے تو یہ جسم کے اندر داخل ہو جاتا ہے اور ہیضہ کا سبب بنتا ہے۔ہیضہ مہلک ڈائریا بھی بن سکتا ہے۔
ہیپاٹائٹس
جگر کی سوزش کو ہیپاٹائٹس کہتے ہیں۔ہپاٹائٹس کی مختلف اقسام ہوتی ہیں جو پانچ وائرسز کی وجہ سے ہوتی ہے۔ہیپاٹائٹس کی اقسام کو
ہیپاٹائٹس A ،B ،C ، D اور E کہتے ہیں۔
ہیپاٹائٹس A اور E پلوٹڈ پانی پینے سے ہوتی ہے۔
یرقان
یرقان خون میں بائل پگلمنٹس کی زیادتی کی وجہ سے ہوتا ہے۔یرقان میں مریض کی آنکھیں پیلی ہوجاتی ہیں اور ان کا جگر کام کرنا چھوڑ دیتا ہیں۔مریض تھکن اور کمزوری محسوس کرتے ہیں۔
ہک ورم
یہ ایک پیرا سائٹک ورم ہے جس سے چھوٹی آنت متاثر ہوتی ہے۔یہ ورم کے جلد زریعے جسم میں داخل ہوتی ہے۔یہ پاؤں کے زریعے بھی داخل ہوتی ہے۔اگر اس سے بچے متاثر ہوتے ہوں تو وہ انیمیا کا شکار ہوسکتے ہیں۔انیمیا کی وجہ سے جسم میں خون کی کمی ہو جاتی ہے۔
ہک ورم ایک بہت عام بیماری ہے جس سے ہر سال پوری دنیا میں ایک بلین لوگ متاثر ہوتے ہیں۔
ٹائیفائڈ
ٹائیفائڈ پلوٹڈ واٹر سے تیار کی جانی والی خوراک کھانے سے ہوتا ہے۔ٹائیفائڈ بکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے جو پلوٹڈ واٹر میں پایا جاتا ہے۔
فلوروسیس
فلوروسیس کی بیماری ہڈیوں پر اثر کرتی ہے۔جس سے ہڈیاں خراب ہو جاتی ہیں۔یہ دانتوں کو بھی کمزور کردیتی ہے۔اس کی وجہ فلورائڈ زیادہ استعمال کرنا ہے۔فلورائڈ ایک کمیکل ہے جو پلوڈ واٹر میں پایا جاتا ہے۔
کرپٹوسپوریڈیم
اس کی وجہ مائکروآرگنزم کی ہوتے ہیں۔یہ چھوٹے جراثیم ہیں جو پانی میں پیدا ہوتے ہیں۔مائکروآرگنزم تالابوں، جھلوں اور دریائوں میں پائے جاتے ہیں۔ان جراثیم سے گیسٹر وانٹسٹائینل بیماری ہوتی ہے اس بیماری میں ڈائریا اور قے کرنا شامل ہے۔
ان بیماریوں سے بچاؤ کا طریقہ
پینے کا پانی اچھے طریقے سے صاف ہونا چاہیے گندا پانی اپلوڈیڈ واٹر نہیں پینا چاہیے ۔سیوریج کا اچھا نظام ہونا چاہیے کسی بھی قسم کا ویسٹ پانی میں نہیں بیٹھنا چاہیے ۔پیسٹی سائیڈ اور دوسرے کیمیکل پر سخت کنٹرول ہونا چاہیے کیمیکل پلوشن سے شدید بیماری ہوسکتی ہے ۔خطرناک کیمکل زہریلے اور کینسر پیدا کرتے ہیں