چمگاڈر ایک حیران کن جانور ہے۔اس کے وجود کے ساتھ کچھ حیران کن حقائق وابستہ بھی ہیں۔یہ دلچسپ حقائق بیان کئے جارہے ہیں۔
چمگاڈر کو ممالیہ جانور مانا جاتا ہے۔یہ درختں پر یا کسی اور چیز پر الٹا لٹک جاتا ہے۔یہ ایسا جانور ہے کے جس منہ سے کھاتا ہے اسے سے ہی اخراج کرتا ہے۔بعض چمگاڈر کی آنکھیں نہیں ہوتی ہیں مگر قدرت نے انہیں صلاحیت دے ہے کے یہ اپنے زریعے ہی اپنی منزل کے راستے کا پتا لگا لیتے ہیں۔چمگاڈر اندھروں میں رہتے ہیں اور اندھروں میں ہی زندگی گزرتے ہیں۔چمگاڈر آپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہے۔
چمگاڈر کی 1200 سے زیادہ انواع ہوتی ہیں ۔
چمگاڈر کی 1200 انواع میں سے 3 انواع خون پتی ہیں۔
چمگاڈر کی انواع کو عام طور پر دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہیں۔جو بڑے چمگاڈر ہوتے ہیں ان کی اقسام کو میگا کیروپٹرا کہتے ہیں۔یہ جب پر کھولتے ہیں تو ان کی لمبائی 5 فٹ تک ہوتی ہے۔
وہ چمگاڈر جو چهوٹے ہوتے ہیں ان کی قسم کو مائیکرو کیروپٹرا کہتے ہیں ۔ان کے پروں کے پھلاو کی
لمبائی 6 انچ تک ہوتی ہے۔
کمگاڈروں کا وزن عام طور پر کم ہوتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کے یہ اپنی خوراک کو بہت جلدی ہضم کرلیتے ہیں۔خوراک کو ہضم کرنے کے لیے چمگاڈر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت لیتے ہیں۔چمگاڈر ممالیہ کے جانوروں میں سے واحد جانور ہیں جو اچھے سے اڑتے ہیں۔
چمگاڈروں کے بارے میں بہت عجیب و غریب بات یہ ہے کے ان کے خارج ہونے والے فضلہ میں بہت طاقت ہوتی ہے۔جس سے بارودی مواد تک بنایا جا سکتا ہے۔مزید اس کے فضلے کو استمال کر کے کھاد بھی بنائی جا سکتی ہے۔
اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کے چمگاڈر سے خارج ہونے والے فضلے میں پوٹاشیم نائٹریٹ بہت زیادہ مقدر میں پایا جاتا ہے۔پوٹاشیم نائٹریٹ ایک کیمکل کمپاؤنڈ ہے جس کا کیمکل فارمولا kno3 ہے۔یہ پوٹا شیم آئن اور نائٹریٹ آئن کا آئیونک سالٹ ہے۔پوٹاشیم نائٹریٹ کے بڑے استعمال کھاد ، ٹری اسٹمپ ہٹانے ، راکٹ پروپیلینٹ اور آتشبازی میں ہیں۔ یہ گن پاؤڈر (بلیک پاؤڈر) کے اہم جزوں میں سے ایک ہے۔
چمگاڈر کی 1200 نواع ہوتی ہیں جن میں سے زیادہ تر الٹی لٹک جاتی ہیں۔جب یہ اڑان بھرتی ہیں تو اس کے لیے یہ لٹکتی ہوئی سیدھی نیچے گر جاتی ہیں اور جو رفتار ان کو نیچے گرنے سے ملتی ہے اس کو استعمال کر کے یہ اڑتی ہیں۔اگر ان کو آرام کرنا ہوتا ہے تو یہ الٹا لٹک جاتے ہیں کیوں کے ان کو سکون الٹا لٹکنے سے ہی ملتا ہے۔قدرت نے ان کو کچھ اس طرح سے بنایا ہے کے ان کو الٹا لٹک کی ہی آرام حاصل ہوتا ہے۔ان کی انواع میں سے چند انواع ایسی بھی جو الٹا نہیں لٹک سکتی ہیں۔
تقریبا 6 انواع چمگاڈر کی ہیں جو الٹا نہیں لٹک سکتی ہیں۔باقی انواع الٹا لٹک جاتی ہیں۔
زیادہ تر یہ یقین کیا جاتا ہے کے چمگاڈر دیکھ نہیں سکتے مگر یہ غلط ہے۔اوپر چمگاڈر کی دو اقسام بیان کی گئی ہے۔ان میں سے چمگاڈر کی ایک قسم اندھی ہوتی ہے۔اور کچھ دیکھ نہیں سکتے۔بڑے چمگاڈر کی قسم میگا کیروپٹرا دیکھ سکتے ہیں۔ان کی نظر بہت اچھی ہوتی ہے۔ان کی انسان سے بھی زیادہ اچھی نظر ہوتی ہے۔
چھوٹے چمگاڈر کی قسم مائیکرو کیروپٹرا دیکھ نہیں سکتی یہ اندھی ہوتی ہیں۔یہ راستے کا تعین کرنے کے لیے آواز کی لہروں کو استعمال کرتی ہیں اور اپنے مقام کا پتا کرتی ہیں۔