پروٹین
پروٹینز امائنو ایسڈز کے بنے ہوے ہوتے ہیں۔یہ انتہائی پیچیدہ نائٹروجینیس کے کمپاؤنڈ ہوتے ہیں۔پروٹنز کاربن ، ہائڈروجن ، نائٹروجن ، سلفر اور آکسیجن پر مشتمل ہوتے ہیں۔پروٹین امائنو ایسڈز کے پولیمرز ہیں۔امائنو ایسڈز ایک دوسرے کے ساتھ پیٹپائڈ لنکیچ کے ساتھ جڑے ہوے ہیں۔پروٹینز 10،000 سے زیادہ امائنوایسڈز مالیکیولز سے مل کر بنتی ہے۔جب ہائڈرولائسز ہوتی ہے تو پروٹینز امائنوایسڈز میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
پروٹینز تمام جاندار میں موجود ہوتی ہے۔جانوروں کے جسم کا بہت زیادہ حصہ صرف ہڈیوں کے علاوہ سب پروٹینز پر مشتمل ہوتا ہے۔جانور کے تمام سیلز اور ٹشو کا تمام حصہ پروٹینز پر مشتمل ہوتا ہے۔جاندار کے سیل کا وزن کا تقریبا 50 فی صد حصہ پروٹینز سے بنا ہوا ہوتا ہے۔پروٹینز جانداروں کے مسلز ، بالوں ، ناخنوں ، جلد ،وول اور پروں وغیرہ میں بھی پائی جاتی ہے۔
پروٹینز امائنو ایسڈز سے میل کر بنتی ہے۔تو امائنو ایسڈز کیا ہے؟
امائنو ایسڈز امائنو اور کارباکسل گروپس پر مشتمل آرگینک کمپاؤنڈ ہیں۔مختلف امائنو ایسڈز میں
سائڈ چین R کی ساخت مختلف ہوتی ہے۔کل امائنو ایسڈز کی بیس اقسام ہیں۔
امائنو ایسڈز کی ان بیس اقسام میں سے دس انسان کے جسم کے اندر بنتی ہیں اور یہ نان اسینشل امائنو ایسڈز ہوتے ہیں۔بیس اقسام میں سے دس تو انسانی جسم بنا لیتا ہیں اور باقی دس جو انسانی جسم نہیں بنا سکتا ان دس اقسام کو اسینشل امائنو ایسڈز کہتے ہیں۔ہمارے جسم کو نان اسینشل امائنو ایسڈز کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔یہ خوراک میں شامل ہوتے ہیں جس سے ہمارے جسم میں ضرورت کے مطابق مہیا کر دے جاتے ہیں۔
دو امائینو اسیڈز آپس میں جڑے ہوتے ہیں۔وہ پییٹپائڈ لنکیج کے زریعے جڑے ہوتے ہیں۔یہ لنکیج ایک امائنو ایسڈز کے امائنو گروپ اور دوسرے امائنو ایسڈز کے کار با کسل گروپ کے باہمی میلاپ سے پانی کے ایک مولیکیول کے خارج ہونے سے بنتی ہے۔
اسی طرح جب ہزاروں امائنوایسڈز پولیمرائز ہوتے ہیں تو پروٹین بنتی ہے۔
پروٹینز کہاں سے حاصل کی جاتی ہیں اور اس کے استعمال کیا ہیں؟
ہر پروٹین کا ایک الگ زریعہ ہوتا جس سے یہ حاصل کی جاتی ہے۔پروٹین ایک مخصوص کردار ادا کرتی ہے۔جانوروں کے خشک وزن کا 50 فی صد حصہ پروٹینز سے میل کر بنتا ہے۔
جانوروں کی جو کھالیں ہوتی ہیں یہ پروٹینز پر مشتمل ہوتی ہیں۔جانوروں کی کھالیں چمڑا بننے میں استعمال ہوتی ہیں۔چمڑے سے مختلف چیزیں بنتی ہیں جس میں جوتے ، جیکٹس اور کھیلوں کا سامان وغیرہ شامل ہے۔چمڑا کافی فائدہ مند ہے۔
پروٹینز جانوروں کی ہڈیوں میں پائی جاتی ہے۔جب جانوروں کی ہڈیوں کو گرم کیا جاتا ہے تو جیلیٹین حاصل ہوتی ہے۔جیلیٹن کو بیکری کی چیزیں بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
جانوروں سے بھی پروٹینز شامل ہوتی ہے۔اس پروٹین کو حاصل کرنے کے زریعے مٹن ، چکن ، مچھلی اور انڈے وغیرہ شامل ہیں۔جانوروں سے حاصل۔ ہونے والی پروٹین بہت ضروری ہوتی ہے کیوں کے یہ پروٹو پلازم بننے کے لیے ضروری ہے۔
انزائمز سے بھی پروٹین حاصل ہوتی ہے۔انزائمز کو زندہ سیلز بناتے ہیں.انزائیم جسم میں ہونے والے کمیکل ری ایکشنز کو کیٹالائز کرتے ہیں مطلب یہ ری ایکشنز کی رفتار کو بڑھا دیتے ہیں۔ان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔یہ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔بہت سے انزائم سے ادویات بھی حاصل کی جاتی ہیں۔اگر جسم سے خون کا اخراج ہوتا ہے تو انزائمز خارج ہونے والے خون کو روکتے ہیں۔انزائم کو بلڈ کینسر کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
پودے بھی پروٹین بناتے ہیں جس سے سبزیوں سے پروٹینز حاصل ہوتی ہیں مثلا دالیں اور پھلیاں وغیرہ۔۔ ان کو ہم خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔