پاکستان سپر لیگ میں فکسنگ کرنے پر خالد لطیف، شرجیل خان اور محمّد عرفان کو سزا ہوچکی ہے۔کرکٹ
کو جنٹیل مین کھیل کہا جاتا ہے۔لیکن اس کھیل کو بھی داغ دار کیا گیا ہے۔جب بےایمانی شامل ہو جائے تو پھر ملک کی عزت بھی خراب ہوتی ہے اور خود پر بھی ہمیشہ کے لیے فکسنگ کا داغ لگ جاتا ہے۔
کرکٹ میں ایسی فکسنگ کی آوازیں بہت پہلے سے آرہی ہیں اور الزام ثابت ہونے پر بہت کھلاڑیوں کو سزائیں بھی دی گئی۔
کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان کے سپر لیگ کو بھی داغ دار کیا ہے جن میں خالد لطیف، شرجیل خان ، محمّد عرفان اور عمر اکمل کو سزا ہوچکی ہے۔
اس سے پہلے بھی پاکستان فکسنگ کی زد میں رہے چکا ہے۔نوے کی دہائی میں رشید لطیف نے اپنے ساتھ کرکٹر پر فکسنگ کے الزمات لگائے لیکن کچھ ثابت نہیں ہو سکا۔
پھر 2010 میں بھی محمّد آصف، عامر اور سلمان بٹ پر فکسنگ ثابت ہونے پر پابندی لگ چکی ہے۔
کرکٹ میں جن کو سزائیں ہوئی ان کی فہرست پیش کی جارہی ہے۔
جنوبی افریقہ کے ہنسی کرونئے
تاہم جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ہنسی کرونئے وہ پہلے کھلاڑی تھے جنھیں اس جرم میں سزا ہوئی اور وہ تاحیات پابندی کی زد میں آئے۔
ہنسی کرونئے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ہیں۔ہنسی کرونئے کا شمار جنوبی افریقہ کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔یہ دنیا کے واحد کرکٹر ہیں جن کو فکسنگ کی وجہ سے سب سے پہلے سزا ہوئی۔ہنسی کرونئے پر الزام لگایا گیا کے انہوں نے میچ کی تفصیل بکی کو فراہم کی۔ہنسی پر تاحیات پابندی لگا دی گئی جس سے ان کا کیرئیر ختم ہو گیا اور سزا کے دو سال بعد جہاز حادثے میں ان کی موت ہو گئی۔ہنسی کرونئے پر اپریل 2000 پر الزام لگا اور عدالت نے 11 اکتوبر کو کرکٹ کھلنے پر تاحیات پابندی لگا دی۔
بھارت کے محمد اظہر الدین
ہنسی کرونئے نے انکشاف کیا کے اظہرالدین نے انھیں بکی سے 1996 میں ملوایا تھا۔اور ان پر بھی فکسنگ کا الزام لگایا۔
محمّد اظہر الدین بھارت کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے تھے۔جس وقت ان پر فکسنگ کے الزامات لگائے گئے اس وقت اظہر الدین کے کیرئیر اختتام پر تھا۔ان
کو 2000 میں تاحیات پابندی کی سزا سنا دی گئی۔جو بعد میں 2012 میں اندھرا پردیش ہائی کورٹ نے ان کی سزا کو غیرقانونی قرار دے کر ختم کردیا تھا۔
انڈیا کے کچھ اور کھلاڑی بھی ہیں جن کو فکسنگ الزامات پر سزائیں دے گئی لیکن جو بعد میں ہائی کورٹ نے ختم کر دی تھی ۔ان کھلاڑیوں میں اجے شرما اور اجے جدیجا ہیں
پاکستان کے سلیم ملک
سلیم ملک
پر تاحیات پابندی کی سزا سنا دی گئی۔ان پر الزام لگایا گیا کے انہوں نے دوسرے کرکٹر کو فکسنگ کرنے کے لیے رشوت دی مگر سلیم ملک اس الزام کو ماننے سے مسلسل انکار کرتے رہے اور 2008 میں ان پر پابندی ختم کردی گئی جس سے ان کی بات سچ ثابت ہوگئی۔
پاکستان کے عطا الرحمان
یہ پاکستان کے فاسٹ باولر تھے۔ان پر میچ بکی سے رابطہ کرنے اور فکسنگ کے الزام پر تاحیات پابندی لگا دی گئی۔جو 2006 میں ختم کر دی۔اس نوجوان باولر نے وقار یونس اور وسیم اکرم کے دور میں ٹیم میں شمولیات حاصل کی۔مگر فکسنگ نے ان کا کیریر تباہ کر دیا۔
جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز
ہرشل گبز پر چھے ماہ کی پابندی لگائی گی۔ان پر بکی سے رابطے کا الزام تھا۔ان کو بکی کی طرف سے خراب کارگردگی دیکھانے کا کہا جس پر ہرشل گبز نے رضا مندی ظاہر کی مگر انہوں نے میچ میں اچھی انگز کھلی۔اس کے باوجود بکی سے رابطہ کرنے کی وجہ سے سزا دی گئی۔
ویسٹ انڈیز کے مارلن سیمیولز
مارلن سیمیولز کا شمار ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر میں ہوتا ہے۔مارلن سیمیولز کو فکسنگ کی وجہ سے دو سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ان پر الزام تھا کے انہوں نے
ناگپور میں جنوری 2007 کو بھارت کے خلاف میچ کی معلومات بکی کو فراہم کی۔
دو سال کی پابندی کی کے بعد ٹیم میں پھر اپنی جگہ بنائی اور ویسٹ انڈیز کو ورلڈ T20 کا چیمپئن بنوانے کے لیے شاندار کارگردگی دیکھائی۔
پاکستان کے دانش کنیریا
دانش کنیریا پر الزام تھے کے انہوں نے ایک ٹیم کی طرف سے کاؤنٹی کھلتے ہوے اپنی ساتھ پلیئر کو پیسوں کے بدلے خراب کارگردگی دیکھانے کے لیے دباو ڈالا ہے جس پر پاکستان کے لیگ سپینر کو تاحیات پابندی کی سزا دی گی
بھارت کے سری سانتھ
انڈین پریمیئر لیگ کے 2013 وں ایڈیشن میں فکسنگ کرنے پر سری سانتھ پر کرکٹ کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کرتے ہوئے تاحیات پابندی لگا دی گئی۔
بنگلہ دیش کے محمّد اشرفل
اشرفل کو بی پی ایل میں فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر آٹھ سال کی پابندی لگا دی گئی۔جو اپیل میں کام ہو کر
پانچ سال کر دی گئی۔اشرفل پر پابندی 2018 میں ختم ہو گئی تھی۔
نیوزی لینڈ کے لو ونسنٹ
لوونسنٹ نیوزی لینڈ کے پہلے کرکٹر ہیں جنہوں نے سزا پائی۔2012 میں چیمپئن لیگ اور انڈین لیگ میں اپنی خراب کارگردگی کے لیے بہت رقم لی۔ان پر جو الزام لگائے گئے تھے وہ انہوں نے قبول کیے۔اس کے بعد ان پر تاحیات پابندی لگا دی۔
جنوبی افریقہ کے سات کرکٹر پر پابندی
اس بار جنوبی افریقہ کی کرکٹ ساکھ کو بہت نقصان ہوا۔فکسنگ کے الزامات پرایک یا دو یا تین یا چار بلکہ سات کرکٹر کو سزائیں سنائیں گی۔
الویرو پیٹرسن کو بکی سے رابطہ کرنے اور بورڈ کا نا بتانے کی وجہ سے دو سال کی سزا سنائی گی۔
ان کے علاوہ سزا پانے والوں میں غلام بودی، تھامی سولیکائل، جین سائمز، پومی لیلا اور ایتھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باولر سوٹسوبے کو بھی فکسنگ کی وجہ سے سزا دی گئی۔
پاکستان کے شرجیل خان
شرجیل خان کو پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی طرف سے کھلتے ہوئی فکسنگ کی وجہ سے سزا دی گئی۔ان کی ساتھی خالد لطیف کو بھی سزا دی گئی۔
کینیا کے مورس اوڈمبے
ان پر بکی سے رقم لینے کا الزام تھا جس کی وجہ سے ان پر پانچ سال کی پابندی لگا دی گئی۔
کرکٹ کا بڑا سکینڈل
پاکستان کے محمد عامر ، سلمان بٹ اور محمّد آصف
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کے دوران برطانوی اخبار نے بکی کے ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں کی فکسنگ کرنے کی ایک ویڈیو جاری کی۔
جس میں بکی نے کہا ہے کے عامر اور آصف نے سلمان بٹ کے زیر اثر میچ میں نو بالز کرائی۔
اسے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل مانا جاتا ہے جس نے پاکستان کی ساکھ اور عزت کو بہت نقصان دیا۔
الزامات ثابت ہونے پر محمّد عامر ، محمّد آصف اور سلمان بٹ کو سزئیں سنائی گی۔تینوں کو جیل بھج دیا گے ۔سلمان بٹ پر دس سال کی پابندی لگائی گی۔آصف پر آٹھ سال کی پابندی اور عامر پر پانچ سال کی پابندی لگا دی گئی۔
اب ان تینوں کی سزا ختم ہو چکی ہے۔