آئینے سے وابستہ کچھ چونکا دینے والی پرآسرار اور حیرت انگیز باتیں
آج آئینے کا استعمال بہت عام ہو چکا ہے۔یہ پوری دنیا میں پایا جاتا ہے۔آئینہ ہر گھر میں موجود ہے.ہم آج کل آئینے کو زیادہ تر اپنی شکل دیکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر ماضی سے ہی آئینے کے حوالے سے کچھ عجیب اور
پرآسرار باتیں جڑی ہوئی ہیں۔
پرآسرار باتیں جڑی ہوئی ہیں۔
آئینہ |
ماضی میں آئینے کو منہ دیکھنے کے علاوہ مختلف مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔جسے سن کر آپ حیرت میں آجائیں گے۔
آئینوں کے ایسے ہی چھ عجیب و غریب اور پراسرار استعمال جن میں سے بعض آپ کو حیرت زدہ کر دیں گے۔
ماضی میں لوگ آئینے کی کس طرح طرح سے استعمال کرتے تھے فہرست پڑھئے
آئینے کے زریعے مستقبل کی پیش گوئی کرنا
تیسری صدی سے بھی بہت پہلے یونان میں جادوگروں اور جادوگرنیاں آئینے کے زریعے مستقبل۔ بتاتے تھے۔یہ آئینے کو خون سے لت کر دیتے تھے جس سے لوگوں کو ان کی قسمت کے بارے میں بتاتے تھے۔
روم میں بھی لوگ آئینے کے زریعے لوگوں کو ان کے ماضی اور مستقبل کے بارے میں پیس گوئی کرتے تھے ۔
آئینہ دو دنیا کا راستہ
پرانے زمانے میں تانبے کو ایک ہیتھور نام کی ایک دیوی سے منسلک کیا جاتا تھا۔اس زمانے کے لوگ اس دیوی کو حسن، محبّت اور جادو کی دیوی سمجھتے تھے ۔اس لیے لوگ تانبے کو پالش کر کے ہی آئینہ بناتے تھے۔اور یہ سمجھتے تھے کے آئینہ اس دنیا اور دیوی کی دنیا میں پل کا کام کرتا ہے۔
اسی ترح ایزٹک تہذیب میں ایک سیاہ پتھر کو ایک دیوتا سے منسوب کیا جاتا تھا جس کا نام۔ تیزکاٹلیپوکا تھا۔ان کا خیال تھا کے یہ دیوتا رات اور وقت کا دیوتا تھا۔اسی لیے یہ لوگ بھی اس دیوتا سے منسوب پتھر سے آئینہ بناتے تھے اور آئینے کو دو دنیا کا رابطہ قرار دیتے تھے۔
آئینے سے وابستہ اچھا اور برا شگون
بہت سے توہمات آئینے کے حوالے سے آج کے دور میں بھی مشھور ہیں جس سے آپ لوگ خوب واقف ہوں گے۔
مثال کے طور پر آئینے سے وابستہ یہ توہمت بھی ہے کے اگر آئینہ گر کر ٹوٹ جائے تو اس کو بدقسمتی اور منحوسی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
یہ توہمت رومنوں نے بنائی تھی اور سمجھتے تھے کے ان آئینوں میں انسان کی روح قید ہوتی ہیں اور اس روح کو دوسری دنیا میں جانا نصیب نہیں ہوتا۔اس لیے یہ خیال کرتے تھے کہ اگر آئینہ ٹوٹ جائے تو یہ قید روح باہر آجاتی ہے اور یہ بہت برا شگون ہے۔
لیکن کچھ جگہ آئینے کے ٹوٹنے کو اس کے برعکس سمجھا جاتا ہے۔مثلا کے اگر آئینہ ٹوٹ جائے تو یہ خوش قسمتی ہے اور اچھا شگون ہے۔یہ توہمت پاکستان میں بھی مشھور ہے۔
اسی طرح جو لوگ اسٹیج پر پروفارم کرتے ہیں وہ یہ سوچ رکھتے ہیں کے اگر پروفارمنس سے پہلے اگر وہ آئینہ دیکھ رہے ہیں اور کوئی پیچھے سے آئے اور اس کا عکس آئینہ میں نظر آجائے تو اس سے ان کی پروفارمنس خراب ہو جاتی ہے۔
آئینے پر جنوں اور بھوتوں کا سایہ
کچھ بہت پرانی اقوام یہ سمجھتے تھے کے آئینہ پر روح کا سایہ ہے۔وہ لوگ آئینوں کی روشنی کے زریعے اپنے گھروں کو روشن رکھتے تھے اور اس ان کا عقیدہ تھا کے آئینے کی روشنی سے بدروح ، چڑیلیں ، اور جن بھوت دور رہتے ہیں۔
اسی طرح آئینے کے بارے میں اور بہت سے باتیں مشھور تھی۔جیسے چائنا میں یہ بات مہشور ہے ایک بادشاہ اپنے آئینے کے زریعے لوگوں کے اندر جھانک کر ان کے بارے میں
بتاتا تھا۔
بتاتا تھا۔