کوئلہ کیا ہے؟
کوئلہ کاربن ،ہائیڈروجن ،نائٹروجن اور سلفر کے کمپاؤنڈ کا سیاہ رنگ کا ایک مکسچر ہے ۔کوئلہ لاکھوں سال سے زمین میں دفن شدہ مردہ پودوں کی ڈی کمپوزیشن سے بنتا ہے۔ لکڑی میں 40فیصد کاربن ہوتا ہے۔ لکڑی کا کوئلے میں تبدیل ہونا کاربونائزیشن کہلاتا ہے۔ کوئلہ آرگینک کمپاؤنڈ کا بہت بڑا سورس ہے۔ پیٹ، لگنائٹ، بچیومینٹس اور انتھرا سائٹ کوئلے کی چار اقسام ہیں۔ کوئلے کی ڈسٹرکٹوڈسٹیلیشن سے بہت سے آرگینک کمپاؤنڈ اور چند ان آرگینک کمپاؤنڈ حاصل ہوتے ہیں۔
کوئلے کی اقسام
کوئلے کی چار اقسام ہیں ان کے نام یہ ہیں پیٹ ،لگنائٹ بچیو مینیس اور انتھرا سائٹس ۔کوئلے کی ان اقسام میں کار بن اور نمی کی فیصد مقدار کا فرق ہوتا ہے
پیٹ
یہ گھٹیا قسم کا کوئلہ ہے۔ اس میں کاربن کی
مقدار 60 فیصد ہوتی ہے۔ یہ فرنس بھٹی میں استعمال ہوتا ہے ۔
لگنائٹ
یہ عام قسم کا کوئلہ ہے ۔اس میں کاربن
کی مقدار 70 فیصد ہوتی ہے۔یہ تھرمل پاور سٹیشن میں استعمال ہوتا ہے ۔
بچیو مینیس
یہ عام قسم کا کوئلہ ہے ۔اس میں کاربن کی
مقدار 80 فیصد ہوتی ہے۔یہ گھروں میں بطور فیول استعمال ہوتا ہے ۔
انتھرا سائٹ
یہ اعلیٰ قسم کا کوئلہ ہے۔یہ بہت سخت ہوتا ہے۔اس میں کاربن کی مقدار 90 فیصد ہوتی ہے۔ یہ انڈسٹری میں استعمال ہوتا ہے
کوئلے کی ڈسٹرکٹو ڈسٹیلیشن
کوئلے کو ہوا کی غیر موجودگی میں بہت زیادہ ٹمپریچر پر گرم کرنا ڈسٹر کٹو ڈسٹیلیشن کہلاتا ہے ۔کوئلے کی ڈسٹیلیشن سے مندرجہ ذیل پراڈکٹ بنتی ہیں
| کول گیس | | امونکل لکر | | کول تار | | کوک |
کول گیس ہائیڈروجن، کاربن، مونو آکسائیڈ اور میتھین کا مکسچر ہے۔ اس کے جلنے سے حرارت پیدا ہوتی ہے۔یہ انڈسٹری میں بطورفیول استعمال ہوتی ہے ۔
امونیکل لکر
امونیکل لکر امونیا گیس کا ایکوئس سلوشن ہے۔یہ نائٹروجن فرٹیلائزرز بنانے میں استعمال ہوتا ہے مثلا امونیکل لکر اور سیلفورک ایسڈز کے ری ایکشن سے امونیم سلفیٹ بنتا ہے ۔
کول تار
کول تار ایک گاڑہ سیاہ مائع ہے جس میں 200سے زائد اورگینک کمپاونڈ ہوتے ہیں۔ ان میں سے اکثر ایرومیٹک ہوتے ہیں۔ مثلاً بینزین ، فینول ،ٹولین اور انیلین وغیرہ۔ انہیں فریکشنل ڈسٹیلیشن کے ذریعے الگ کیا جاتا ہے۔ یہ کمپاؤنڈ ادویات ،پلاسٹک، پینٹس ، فائبر اور پیپسی سائڈز کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔ کول تار کے ویسٹ کوپچ کہتے ہیں یہ سیاہ رنگ کا گاڑھا مائع ہوتا ہے۔ پیچ سڑکوں اور مکانوں کی چھتوں کو ہموار کرنے میں استعمال ہوتا ہے۔
کوک
کوئلے کی ڈس ٹیلیشن کرنے کے بعد آخر میں جو ٹھوس ویسٹ باقی رہ جاتا ہے اسے کوک کہتے ہیں ۔
کوک میں اٹھانوے پرسنٹ کاربن ہوتا ہے۔ کوک بطور ریڈوسنگ ایجنٹ استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلا آئرن کی میٹلر جی میں کوک ریڈوسنگ ایجنٹ استعمال ہوتا ہے