اقوام متحدہ
پہلی جنگ عظیم کے بعد 1919 میں انجمن اقوام قائم کی گئی لیکن دوسری جنگ عظیم شروع ہونے کی وجہ سے یہ ادارہ ختم کردیا گیا۔انسانی برادری نے آئندہ جنگ کی روک تھام اور آپس میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اور ادارہ قائم کیا۔1945 میں امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں ایک کانفرنس ہوئی جس میں اقوام متحدہ کو بننے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
پچاس ریاستوں کے نمائندے نے 25 جون 1945 کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی منظوری دی اور 24 اکتوبر 1945 کو اقوام متحدہ کا ادارہ وجود میں آگیا ۔اس کا ہیڈ کوارٹر نیو یارک میں ہے۔
اس کو بنانے کا مقصد تھا
- دنیا میں امن کا قیام
- انصاف مہیا کرنا
- انسانی مسلوں کا حل
- معاشرتی تعاون
- معاشی تعاون
اقوام متحدہ کے مختلف ادارے قائم ہیں جو اپنے متعلقہ کام پر نظر رکھتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے
اقوام متحدہ کے چھے ادارے ہیں۔
1 سلامتی کونسل
یہ اقوام متحدہ کا بہت اہم ادارہ ہے ۔یہ ادارہ اقوام متحدہ کی انتظامیہ شمار ہوتی ہے ۔اقوام متحدہ . سلامتی کونسل کے کل ارکان کی تعداد 15 ہیں۔
ان 15 میں سے 5 سلامتی کونسل نے مستقل رکن ہیں ۔سلامتی کونسل کے مستقل رکن میں امریکا ، روس ،فرانس ، برطانیہ اور چائنا شامل ہیں۔سلامتی کونسل کے ادارے کا صدر ہر ماہ منتخب کیا جاتا ہے۔سلامتی کونسل میں فیصلہ کرنے کے لیے ووٹنگ ہوتی ہے ۔کسی فیصلہ کی منظوری کے لیے 15 میں
سے 9 ارکان کی منظوری ہونے چاہے جس میں
سے 5 مستقل ارکان کی لازمی مرضی شامل ہونے چاہے ۔اگر کوئی مستقل رکن میں سے ایک بھی فیصلہ کے خلاف ووٹ دیتا ہے تو اس فیصلہ کو رد کردیا جاتا ہے۔مستقل ارکان کے پاس جو یہ اختیار ہے اس کو ویٹو کہتے ہیں۔اس کے اجلاس کچھ وقتوں کے بعد ہوتے رہتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اہم فرائض میں شامل ہیں
- عالمی عدالت انصاف کے جج کا انتخاب
- نئے ممالک کی رکنیت اور اس کو ختم کرنے کی سفارش
- امن وامان کا مسلہ
- تنازعات کا حل
2 جنرل اسمبلی
یہ اقوام متحدہ کا سب سے برا ادارہ ہے ۔اس کا جب اجلاس ہوتا ہے تو اس میں تمام رکان کے نمائندے شریک ہوتے ہیں ۔اس کا اجلاس ہر سال ہوتا ہے۔جو ستمبر کے مہینے میں منعقد ہوتا ہے
اس کے کام میں شامل ہیں
- امن کے لیے اقدامات کرنا
- نئی ملک کو رکنیت دینا
- کسی کی رکنیت کو ختم کرنا
- اقوام متحدہ کے بجٹ کی منظوری دینا
- سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کا انتخاب کرنا
- معاشرتی کونسل کے ارکان کا انتخاب کرنا
3 عالمی عدالت انصاف
اقوام متحدہ کا ایک ادارہ عالمی عدالت انصاف ہے۔اس
عدالت میں ججوں کی کل تعداد 15 ہوتی ہے ۔ان کا چناو 9 سال کے لیے کیا جاتا ہے۔اس کے ججوں کا انتخاب جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل مل کر کرتی ہے ۔یہ 15 جج دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ایک ملک سے ایک جج چنا جاتا ہے۔ایک سے زائد کو منتخب نہیں کیا جاتا۔عدالت کے فیصلے کو ارکان کی اکثریت سے دیا جاتا ہے۔15 میں سے جس کی زیادہ اکثریت ہو اس کے حق میں فیصلہ دیا جاتا ہے ۔
ریاستوں کے درمیان مسلہ کو حال کرانا اس کے منشور میں شامل ہے۔اس کے علاوہ عدالت انصاف کے فرائض میں تمام موضوعات کے مقدمہ کی سماعت کرنا ، بین الاقوامی قوانین کی تشریح کرنا اور اقوام متحدہ کے باقی اداروں کو قانونی مشورہ دینا شامل ہے۔
4 تولیتی کونسل
اقوام متحدہ کے قائم کردہ اس تولیتی ادارے کا مقصد دوسری جنگ عظیم کے بعد جو قومیں تباہ ہو گئی تھی ان کی حالات کو بہتر بنانے لی لیے انتظامات کرنا ہے ۔تا کہ ان علاقوں کے عوام کی تعلیمی ، سماجی ، ثقافتی ، اقتصادی اور باقی ضرورتوں کی فراہمی کے لیے نگرانی کرنا جب تک کے یہ قومیں آزادی حاصل کرنے کے قابل نہیں ہوجاتی۔اب یہ ادارے اپنی اہمیت اور وجود کھو چکا ہے۔
5 معاشرتی و معاشی کونسل
اس کے ارکان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میل کر چنتی ہے۔اس کے کل۔ارکان کی تعداد 54 ہوتی ہے۔ہر رکن کی معیاد تین سال تک ہوتی ہے۔جب کوئی رکن ریٹائر ہو جاتا ہے تو اس کی جگہ نئے رکن کو منتخب کیا جاتا ہے۔اس کونسل کی سال میں
تین بار اجلاس طلب کیے جاتے ہیں اور اس کے علاوہ خصوصی اجلاس بھی بلائے جاتے ہیں۔اس کونسل کے کل ارکان 54 اپنے میں سے کسی کو صدر چن لیتے ہیں۔
اس کے فرائض میں شامل ہیں
- تعلیمی شعبوں میں تعاون کرنا
- سائنسی شعبوں میں تعاون کرنا
- ثقافتی شعبوں میں تعاون کرنا
- انسانوں کے میعار زندگی کو بلند کرنا
- بیروزگاری کا ختمہ
- غربت کو دور کرنا
- بیماری کا ختمہ
- معاشرتی و معاشی ترقی کے لیے کوشش کرنا
6 سیکرٹریٹ
اس ادارے میں اقوام متحدہ کا ریکارڈ ہوتا ہے یہ نیو یارک میں واقع ہے ۔اس کا سربراہ سیکرٹری جنرل ہوتا ہے۔اس کے مدد کے لیے کئی سیکرٹری بھی منتخب کیے جاتے ہیں۔اس کے سربراہ کو جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل چنتی ہے۔سیکرٹری جنرل کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا جاتا ہے ۔
اقوام متحدہ کے تمام اداروں کا ریکارڈ رکھنا اس کے فرائض میں شامل ہیں۔