انسان کا ایلیمٹری کینال
انسان کے اندر خوراک کو ہضم کرنے کے لیے ڈائی جیسٹو سسٹم ہوتا ہے۔جو خوراک کو ہضم کرتا ہے۔یہ ڈائی جیسٹو سسٹم ایک لمبی نالی پر مشتمل ہوتا ہے جو منہ سے شروع ہو کر اینس پر ختم ہوتی ہے ۔اس نالی کو ایلیمنٹری کینال کہتے ہیں۔اسے گٹ بھی کہا جاتا ہے۔
اورل کیویٹی ، فیرنکس ، ایسوفیگس ، معدہ ، سمال انٹسٹائن اور لارج انٹسٹائن اس کے بڑے حصے ہیں۔بہت سے گلینڈز بھی اس کا حصہ ہیں۔ان گلینڈز میں سے سیلائیوری گلینڈز کے تین جوڑے ، پنکریاز اور جگر شامل ہیں۔
ایلیمنٹری کینال کی بیماریاں
خوراک میں بداحتیاطی اور ہضم نا ہونے کی وجہ سے کچھ بیماریاں ہوسکتی ہیں۔
ایلیمنٹری کینال کی کچھ بیماریاں یہاں پیش کی جارہی ہیں۔
قبض
قبض ایلمنٹری کینال ایک بیماری ہے۔اس بیماری کے دوران متاثرہ مریض کا فضلہ اتنا سخت ہوجاتا ہے کے مریض کے لیے اسے نکالنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
قبض کی کچھ وجوہات یہ ہیں
خوراک میں ڈائیٹری فائبرز کا کام لینا
پانی کی کمی ہوجانا
کولون سے پانی کی ضرورت سے زیادہ ایبزراریشن ہو جانا
اینس میں ٹیومرز کا بن جانا
وہ ادویات جن میں آئرن ، کیلشیم اور ایلومینیم شامل ہوں ان کو استعمال کرنا۔
قبض کا علاج کرنے کے لیے مریض کی خوراک کو بہتر بنا کر اور ورزش کی عادت بدل کر کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاج کے لیے جو ادویات استعمال ہوتی ہے اس کو لیگزیٹوز کہتے ہیں۔قبض سے بچاؤ اس کے علاج کی نسبت بہت آسان ہے۔اس کے لیے خوراک میں پانی اور ڈائیٹری فائبر کی مناسب مقداریں ضرور موجود ہونے چاہے۔
السر
السر میں گٹ کی دیوار میں زخم ہو جاتا ہے۔اسے پیپٹک السر کہتے ہیں۔السر میں تیزابی گیسٹرک جوس اندرونی دیوار کے ٹشوز کو توڑتا رہتا ہے ۔معدہ کے السر کو گیسٹرک السر کہتے ہیں۔
اس کی وجوہات یہ ہیں
ہائیڈروکلورک ایسڈز کا زیادہ بننا
لمبے عرصے تک ایسپرین کو استعمال کرنا
تمباکو نوشی کا استعمال
مصالحہ دار خوراک کھانا
کافی اور کولاز کا زیادہ پینا
اینٹی انفلیمیٹری ادویات کا استعمال
السر کی علامات میں شامل ہیں
کھانے کے بعد اور آدھی رات کے وقت پیٹ میں جلن
پیٹ میں درد
معدہ سے خوراک کے دوبار منہ میں آنے کے بعد بہت زیادہ سیلائیوا نکلنا
متلی
بھوک ختم ہوجانا
وزن کم ہونا
السر کے علاج میں گیسٹرک جوس کے تیزابی اثرات کو نیوٹرالائز کرنے والی ادویات استعمال ہوتی ہیں۔اس سے بچنے کے لیے مصالحہ دار اور تیزابی خوراک سے پرہیز اور تمباکو نوشی سے پرہیز کرنا چاہے۔
ڈائریا
ڈائریا کا شکار مریض کو بار بار پتلے دست آتے ہیں ۔اس کی وجہ سے پیٹ میں درد ، متلی اور قے بھی ہوسکتی ہے۔ایسا اس وقت ہوتا ہے جب کولون سے ضرورت کے مطابق پانی خون میں جزب نہ ہو سکے۔
اس کی وجوہات شامل ہیں
پینے کے صاف کی کمی
بیکٹیرل انفیکشنز
یس بیماری کا شکار ممریض کو اگر مناسب خوراک اور صاف پانی مہیا کیا جائے تو مریض جلدی صحت یاب جو جاتا ہے۔لیکن میل نیوٹریشن کا شکار مریض میں ڈائریا سے پانی کی شدید کمی ہوسکتی ہے جو زندگی کے لیے بہت خطرناک ہو سکتی ہے۔اس کے علاج میں پانی کا نقصان پورا کرنے کے لیے مقدار میں ضروری سالٹس اور نیوٹرینٹس ملا شامل ہے۔اگر یہ بیکٹیریل انفیکشن کا نتیجہ ہے تو انٹی بائیوٹکس کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔
اس سے بچاؤ کے میں صاف پانی اور ضروری نمکیات لینا ، کھانے کے اوقات میں باقاعدگی شامل ہے۔